محمود اچکزئی کی تقرری جمہوریت کیلئے مثبت ثابت ہوگی،چوہدری پرویز الٰہی
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2026 GMT
محمود اچکزئی کی تقرری جمہوریت کیلئے مثبت ثابت ہوگی،چوہدری پرویز الٰہی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2026 سب نیوز
لاہور (سب نیوز)مرکزی صدر پی ٹی آئی چودھری پرویزالٰہی کا محمود خان اچکزئی سے اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
چودھری پرویزالٰہی نے محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر ہونے پر مبارکباد دی اور کہاکہ محمود خان اچکزئی ایک سینئر اور قابل احترام پارلیمنٹرین ہیں۔انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری نیک شگون ہے، ان کی قیادت میں اپوزیشن ایک مضبوط اور مثبت تعمیری کردار ادا کرے گی۔پی ٹی آئی کے مرکزی صدر نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کی تقرری جمہوریت کیلئے مثبت ثابت ہو گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعلی سندھ کا گل پلازہ میں آتشزدگی کا نوٹس، کمرشل عمارتوں کے فائر سیفٹی آڈٹ کی ہدایت وزیراعلی سندھ کا گل پلازہ میں آتشزدگی کا نوٹس، کمرشل عمارتوں کے فائر سیفٹی آڈٹ کی ہدایت باجوڑ ،ارکان اسمبلی اور عمائدین کا جرگہ، صوبے میں قیام امن کیلئے وزیراعلی کا ساتھ دینے کا اعلان ٹرمپ کی پاکستان کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی باضابطہ دعوت اسلام آباد کو غیر قانونی اشتہاری اور سائن بورڈز سے پاک کرنے کیلئے کارروائی کا آغاز وزیراعظم کا کراچی میں گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے پر اظہار افسوس غیرجماعتی بلدیاتی نظام اور بیوروکریسی راج کسی صورت قبول نہیں: امیر جماعت اسلامی پنجابCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اچکزئی کی
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔