آئين ایک وعدہ ہے ، اسے توڑا گیا تو رشتے خراب ہوں گے، اپوزيشن لیڈر محمود خان اچکزئی
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظِ آئین پاکستان کے سربراہ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آئین ایک اجتماعی وعدہ ہے، اور اگر اس وعدے کی خلاف ورزی کی گئی تو تعلقات خراب ہو جائیں گے۔
جامشورو میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی غیرانسانی عمل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمرانی میں تمام طبقات کی شمولیت اور تمام زبانوں کے احترام کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ خارجہ پالیسی پارلیمنٹ کے ذریعے مرتب کی جائے اور خطے کی صورتحال پر مشاورت کے لیے ایک گول میز کانفرنس منعقد کی جائے۔
محمود خان اچکزئی نے ایک بار پھر زور دیا کہ آئین ایک وعدہ ہے، اور اس کی پامالی سے رشتوں میں دراڑیں پڑتی ہیں۔
بعد ازاں حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ نظام میں موجود کھوٹے سکوں کو نکالنے کے لیے ایک منظم تحریک کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نظام خود درست ہے، مگر اسے چلانے کی نیت موجود نہیں۔ اگر ملک کے تمام قوموں کو فیصلوں میں شریک کیا جائے تو ملک بخوبی چل سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تین روزہ گول میز کانفرنس کے ذریعے سب کی بات سنی جائے اور مل بیٹھ کر ملک کو درست سمت میں لے جایا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ کسی کے خلاف گالی گلوچ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کے ساتھ ان کا تعلق محض چند کپ چائے تک محدود ہے، اور جب وہ آئیں گے تو وہ خود انہیں چائے پیش کریں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انہوں نے نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں 20ویں قومی ورکشاپ کے دوران بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی کوششیں اور عوامی حمایت بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کا باعث بنیں گی، جبکہ امن و استحکام کے لیے فورسز اور عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، انہوں نے دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے کے خاتمے اور پاکستان کے خلاف سرگرم عناصر کے مکمل سدباب کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرپرستی میں سرگرم پراکسیز بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم مسلح افواج عوامی حمایت کے ساتھ دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائیں گی۔ فیلڈ مارشل نے دہشتگردی کے خلاف جاری اقدامات اور قومی سلامتی کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر ورکشاپ کے شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرصدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ اگلی خبرپاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم