ملک میں پارلیمنٹ کی آزادی سلب کی جا رہی ہے، جمعیت نظریاتی
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
اپنے بیان میں جے یو آئی نظریاتی کے رہنماؤں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت اور جمہوری اصولوں اور اقدار کی جنازہ نکل رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی قائمقام امیر مولانا عبدالقادر لونی، مرکزی جنرل سکرٹری مفتی شفیع و دیگر نے کہا کہ ملک میں پارلیمنٹ کی آزادی سلب کی جا رہی ہے۔ بے اختیار پارلیمنٹ کے باعث ملک آئینی، سیاسی اور معاشی بحران سے دوچار ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر غیر آئینی شرائط سے پارلیمنٹ میں آئین کی روح کو مسخ کر رہے ہیں۔ آئے دن ملک میں غیر آئینی اقدامات سے ملک کی اساس کو کمزور کیا جا رہا ہے، جو قوم و ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان کے آزادانہ فیصلوں اور آئین کی بالادستی سے ملک میں ترقی و استحکام آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور جمہوری اصولوں اور اقدار کی جنازہ نکل رہا ہے۔ ملک کی موجودہ حالات پر غیر سنجیدگی کے باعث ملک کو ایک مضبوط نظام نہ مل سکا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد اور انصاف پر مبنی سوچ کو دفنانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ حکمران غیر آئینی عمل کو سیاست میں مداخلت کے لئے راستہ فراہم کر رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ ملک میں رہا ہے
پڑھیں:
سہیل آفریدی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری
وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کے خلاف دائر مختلف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی ہیں، جبکہ عمران خان رہائی فورس کے خلاف دائر درخواست اور خیبرپختونخوا میں 9 مئی کے مقدمات واپس لینے کے خلاف اپیل پر 29 جولائی کو سماعت ہوگی۔
چیف جسٹس جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی عدالت کا 3 رکنی بینچ ان درخواستوں کی سماعت کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری، کیا مقدمات کے باعث ان کی کرسی خطرے میں ہے؟
عدالت نے خیبرپختونخوا حکومت سمیت تمام متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں، آئینی عدالت اس سے قبل 9 مئی کے مقدمات کی واپسی کے حکومتی فیصلے پر حکم امتناع بھی جاری کرچکی ہے۔
ریڈیو پاکستان کی جانب سے پشاورمیں ریڈیو پاکستان پر حملے سے متعلق مقدمہ واپس لینے کے خیبرپختونخوا حکومت کے فیصلے کو آئینی عدالت میں چیلنج کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات لگانے کا کیس: سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
درخواست میں ریڈیو پاکستان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ مقدمہ خیبرپختونخوا سے کسی دوسرے صوبے منتقل کیا جائے، جس کی استدعا بھی عدالت کے سامنے زیر غور آئے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
9 مئی جسٹس امین الدین خان چیف جسٹس حکم امتناع خیبر پختونخوا رہائی فورس ریڈیو پاکستان سہیل آفریدی عمران خان وزیر اعلی وفاقی آئینی عدالت