بیروز گاری کے طعنے اور گالی گلوچ برداشت نہ ہوئی! ایم بی اے پاس نوجوان نے والد سے جینے کا حق چھین لیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2026 GMT
اتر پردیش کے بلندشہر میں اکبرپور جھوژا گاؤں میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا. جہاں ایم بی اے پاس بیٹے ابو بکر نے اپنے کینسر میں مبتلا والد طاہر کو لائسنس یافتہ بندوق سے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ واقعہ کوتوالی دیہات پولیس چوکی کے تحت ہوا، اور بڑے بیٹے ابو اظہر کی شکایت پر قتل کا مقدمہ درج کیا گیا۔پولیس کے مطابق منگل کو ملزم نے والد پر تین گولیاں چلائیں، جن میں سے دو گولیاں گردن اور ٹانگ میں لگیں جس سے والد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی ملزم کو حراست میں لیا اور بندوق ضبط کر لی بعد ازاں اسے عدالت میں پیش کرکے جیل بھیج دیا گیا۔ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ ابو بکر تقریباً سات ماہ قبل سعودی عرب سے گاؤں واپس آیا تھا .
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
رحیم یارخان میں لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد کر لی گئی، ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 19 جولائی کو نوجوان کو طلب کیا تھا جس کے بعد نوجوان لاپتا ہو گيا تھا۔
ڈی پی او عرفان سموں کے مطابق مقتول نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مدعی کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 4 روز قبل بھائی کو طلب کیا اور تشدد کرکے قتل کردیا۔
پولیس نے تفتیش کے بعد گرفتار ملزم ایس ایچ او کی نشان دہی پر مقتول نوجوان کی لاش تھانہ صدر صادق آباد علاقہ رانجھی خان میں گنے کی فصل سے برآمد کر لی۔