وزیر اعلی کے پی کے سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہم عوام کوساتھ لےکرچلیں گےکسی بھی آپریشن کی حمایت نہیں کریں گےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر اسٹریٹ مومنٹ شروع کردی ہے آج اس کی تیاری کر رہے ہے۔

ہری پور میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سہیل افریدی نے کہا کہ ہری پور کی عوام بانی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں لیکن ان کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیاہے، ہم قانون کی بالادستی کے لیے کھڑے ہیں کھڑے تھے اور آگے بھی  عوام اور بانی کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

انھوں نے کہا کہ اسٹریٹ مومونٹ کی تیاری عروج پر ہے، میں ہری پورمیں آپ کا ٹیسٹ لے رہا ہوں،  کیا آپ اگلی کال کے لیے تیار ہیں، بانی کےلیے مرنے کے لیے تیارہیں آزادی کےلیے تیار رہیں۔

سہیل آفریدی نے ہری پور وویمن اینڈ چلڈرن ہاسپٹل کے لیےمزید فنڈ جاری کیےاورکہا کہ ان شاء اللہ صوبہ میں بھی مزیدترقی ہوتی رہے گی لیکن ان شاء اللہ ہمارے لیے سب سے پہلے بانی پی ٹی ائی ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی اسٹریٹ موومنٹ کے سلسلے میں ریلی کی قیادت کے لیے ہری پور پہنچ تھے جہاں جی ٹی روڈ صدیق اکبرچوک میں کارکنوں سے مختصرخطاب کےبعد ایبٹ آباد مانسہرہ روانہ ہوگئے۔

اس موقع پرحطار انٹرچینج پہنچنے پر کارکنان کی جانب سے وزیر اعلیٰ کا شاندار استقبال بھی کیا گیا، پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر، صوبائی صدر جنید اکبر،سپیکر خیبر پختون خواہ اسمبلی بابر سلیم سواتی  اور دیگر پارٹی قائدین بھی ہمراہ تھے۔

بیرسٹرگوہرنے کہا کہ ہم اپنا منڈیٹ چوری نہیں ہونے دیں گے، عمران خان نے سی ایم کے پی کے کو زمہ داری دی ہےکہ اسٹریٹ موومنٹ کی تحریک شروع کی جائے۔

بیرسٹر گوہرنے کہا کہ  ہری پور سے مانسہرہ تک اسٹریٹ موومنٹ شروع ہے، عمرایوب کی وجہ سےہری پور ہمارے لئے سب سے اہم ہے، ہمارے بدقسمتی ہے کہ ہمارا ایک دفعہ نہیں دو دفعہ منیڈیٹ چوری ہوچکاہے، تین سال سے ہم ہر جگہ تحریک چلا رہے ہیں، عمران خان کا ایک ہی مقصد ہے لوگوں کی آزادی۔

بیرسٹر گوہر نےکہا کہ اس بار عوام اپنے منڈیٹ پر چوری نہیں ہونے دیں گے عوام کی بلا دستی ہو ووٹ جس کو پڑے اس کے حق میں ہونہ کہ الٹاکام پڑجائے۔

انھوں نے کہا کہ ہماری کوشیش ہے جو زمہ داری خان صاحب نے دی وہ ہم نبھائیں کے پی میں پہلا چیف منسٹر ہے جو اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کام کرتا ہے، ہماری کوشیش ہے کے پی کے کومثالی صوبہ بنائیں، کے پی کے میں ہم کوشیش کریں گے گوڈ گورنس بھی ہو، دہشتگردی بھی نہ ہو اور عوام کی بہتری کے لئے کام ہوسکے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل نے کہا کہ کے پی کے ہری پور کے لیے

پڑھیں:

طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم

ممبر گلگت بلتستان اسمبلی نے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اپوزیشن لیڈر و ممبر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پورے گلگت بلتستان میں طوفانی سیلاب اور دریائی کٹاو سے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت کو فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے ریلیف اور بحالی کے لیے کام تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ سکردو میں دریائی کٹاو کے سبب سترانگلونگما کواردو اور حوطو رنگاہ کے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں۔ زرعی اراضی اور درخت دریا برد ہو رہے ہیں لیکن تاحال کوئی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کے لیے کوئی کام نہیں ہوا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور جی بی ڈی ایم اے کو کواردو حوطو رنگاہ اور رزسنا رنگاہ  کے دریائی کٹاو روکنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانا چاہیے۔ گزشتہ مہینے آنے والے شگریخورد میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے بھی تاحال اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔ جس کے سبب عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ کاظم میثم نے مزید کہا کہ طوفانی سیلاب کے سبب تقریبا تمام اضلاع میں تباہ کاریاں ہوئی ہیں اور شاہراہوں کی بندش کے سبب بھی مشکلات کے شکار ہیں۔ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار