غیرجماعتی بلدیاتی نظام اور بیوروکریسی راج کسی صورت قبول نہیں: امیر جماعت اسلامی پنجاب WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد ( آئی پی ایس ) پنجاب حکو مت کی جانب سے بلدیاتی کالے قانون کے خلاف صوبے کے تمام اضلاع میں چار روزہ عوامی ریفر نڈم کے چوتھے روز مردو و خواتین کی بڑی تعداد نے بلد یاتی قانون کے حوالے سے بیلٹ پیپر پر رائے کا اظہار کیا، صوبہ کے تمام اضلاع میں قائم ہزاروں پولنگ کیمپس پر جوش و خروش اور گہما گہمی کا سلسلہ جاری رہا،اس موقع پرامیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے راولپنڈی اور جہلم میں لگائے گئے ریفرنڈم کیمپس کے دورہ کیا،جہاں امیر جماعت اسلامی راولپنڈی سید عارف شیرازی،امیر جماعت اسلامی جہلم ڈاکٹرقاسم محمود چوہدری سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے ان کا ستقبال کیا۔ شہریوں سے خطاب کر تے ہو ئے امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ہے کہ عوام نے بلدیاتی قانون کو مسترد کیا تو جماعت اسلامی پنجاب اسمبلی کے گھیراؤ کا اعلان کرے گی اور پنجاب کی جعلی حکومت کے بنائے گئے کالے قانون کی واپسی تک گھیراؤ جاری رکھا جائے گا، پنجاب کے عوام گزشتہ دس برس سے بلدیاتی انتخابات اور حق حکمرانی سے محروم ہیں،حکمران سیاسی پارٹیاں عوام تو درکنار اپنی پارٹیوں کے کارکنوں کو بھی اختیار نہیں دینا چاہتیں، انھوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب کا عوام دشمن بلدیاتی قانون واپس لیا جائے اور صوبہ میں بلدیاتی انتخاب کی حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے،پنجاب کے بلدیاتی قانون میں غیرجماعتی انتخابات تجویز کیے گئے ہیں، یونین کونسل کا چیئرمین بھی عوام کے براہ راست ووٹ سے منتخب نہیں ہوگا، آئین میں بااختیار بلدیاتی حکومتوں کی بات کی گئی ہے تاہم صوبائی حکومتیں اس سے منحرف ہیں، پنجاب میں گزشتہ دس برس سے بلدیاتی انتخاب نہیں ہوا۔ اختیارات پر افسرشاہی قابض ہے،ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا جمہوریت اور آئین دشمن بلدیاتی قانون کے خلاف پنجاب میں بڑے پیمانے پر بیداری کی لہر ہے اور موثر بلدیاتی نظام کے مطالبہ کی لہر پورے ملک میں پھیل رہی ہے، صوبائی حکومتیں اختیارات پر قابض ہیں، پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں میں بھی بلدیاتی نظام نہ ہونے کے برابر ہے، عوامی ریفرنڈم کے ذریعے باشعور عوام ایک دوٹوک پیغام دیں گے کہ وہ اس بلدیاتی قانون کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے، انھوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے عوام کی رائے کو نظرانداز کیا تو جماعت اسلامی اپنی جدوجہد کو مزید منظم اور وسیع کرے گی، ان کا کہنا تھا کہ یہ تحریک صرف جماعت اسلامی کی نہیں بلکہ پنجاب کے عوام کے حق حکمرانی کی جدوجہد ہے، اور عوامی ریفرنڈم اس بات کا ثبوت ہے کہ پنجاب کے عوام بیوروکریسی راج نہیں بلکہ ایک بااختیار اور مضبوط بلدیاتی نظام چاہتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین-کینیڈا تعلقات میں دونوں ممالک کو چار شعبوں میں اچھا شراکت دار بننا چاہیے، چینی میڈیا غزہ بورڈ آف پیس پر اسرائیل کا سخت ردعمل، ٹرمپ منصوبہ مسترد کردیا امریکی سفارتخانے کی نشاندہی پر ایف آئی اے کی کارروائی، ویزا فراڈ اور مائیگرنٹ اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار ایران میں نئی قیادت کی تلاش کا وقت آگیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ غزہ کے امن پر قیمت؟ ٹرمپ کا ’بورڈ آف پیس‘ کی رکنیت فروخت کرنے کا منصوبہ کراچی: گل پلازہ میں آتشزدگی کے بعد متعدد افراد تاحال لاپتا، اہل خانہ پریشان روات میں جدید تعلیمی سہولیات کا آغاز، آئی سی سی کیمپس کا باضابطہ افتتاح TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: امیر جماعت اسلامی پنجاب بلدیاتی قانون بلدیاتی نظام پنجاب کے

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن