فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بلدیاتی قانون پر عوامی ریفرنڈم نے صوبہ کے عوام کو بیدار کردیا۔  بااختیار مقامی حکومتوں کے قیام کی جد وجہد میں مزید تیزی آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد گھنٹہ گھر چوک میں ریفرنڈم کیمپ کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی جاوید قصوری، امیر فیصل آباد محبوب الزماں بٹ اور صدر نیشنل لیبر فیڈریشن شمس الرحمن سواتی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چار روزہ عوامی ریفرنڈم کے تیسرے روز مردو و خواتین کی بڑی تعداد نے رائے کا اظہار کیا۔ اتوار کی شام کو چارروزہ ریفرنڈم کا اختتام ہوگا جس کے بعد نتائج کا اعلان ہوگا۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ نتائج کی روشنی میں جماعت اسلامی آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی، پنجاب اسمبلی کا گھیراؤ کیا جائے گا۔ بلدیاتی قانون کی واپسی تک احتجاج جاری رہے گا۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پنجاب کے بلدیاتی قانون میں لاہور کو نو اور فیصل آباد کو پانچ حصوں میں تقسیم کردیا گیا ہے، حکمران سیاسی پارٹیاں عوام تو کْجا اپنی پارٹیوں کے کارکنوں کو بھی اختیار نہیں دینا چاہتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے بلدیاتی قانون میں غیرجماعتی انتخابات تجویز کیے گئے ہیں، یونین کونسل کا چیئرمین بھی عوام کے براہ راست ووٹ سے منتخب نہیں ہوگا۔ ملک آزاد ہونے کے باوجود بھی انگریز کی عطا کردہ افسرشاہی کے شکنجے میں ہے۔ عوام کے منتخب نمائندوں کو کوئی اختیار حاصل نہیں۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی کے علاوہ کوئی بھی سیاسی پارٹی عوام کو بااختیار بنانے کی بات نہیں کرتی۔ جماعت اسلامی پنجاب میں ن لیگ کی اجارہ داری چیلنج کررہی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے حق کے حصول اور بااختیار بلدیاتی حکومتوں کے قیام کے لیے ریفرنڈم میں بھرپور انداز میں رائے کا اظہار کریں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بلدیاتی قانون جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا

پڑھیں:

’ابھی ہو گیا، بس‘، سونو نگم نے نیٹ احتجاج پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا

معروف بھارتی گلوکار سونو نگم نے نیٹ احتجاج پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے میڈیا نمائندوں سے کہا کہ اس معاملے پر ان سے مزید سوال نہ کیے جائیں۔

سونو نگم سے ایک حالیہ میڈیا گفتگو کے دوران مبینہ نیٹ پرچہ لیک اور تعلیمی اصلاحات کے مطالبے پر جاری احتجاج کے حوالے سے سوال کیا گیا، تاہم انہوں نے اس موضوع پر اپنی رائے دینے سے گریز کیا۔

رپورٹرز کی جانب سے مسلسل سوالات کیے جانے پر سونو نگم نے واضح کیا کہ وہ اس معاملے پر بات نہیں کرنا چاہتے۔ بار بار سوالات کیے جانے پر وہ کچھ برہم دکھائی دیے اور مختصراً کہا، ’’ابھی ہو گیا، بس۔‘‘ اس جملے کے ذریعے انہوں نے اشارہ دیا کہ وہ اس موضوع پر مزید گفتگو نہیں کرنا چاہتے۔

رپورٹس کے مطابق، یہ میڈیا گفتگو کہاں اور کس موقع پر ہوئی، اس حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

        View this post on Instagram                      

 

نیٹ احتجاج پر متعدد شوبز شخصیات کا ردِعمل

سونو نگم کی خاموشی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بھارتی فلم انڈسٹری کی کئی معروف شخصیات نیٹ احتجاج پر اپنے خیالات کا اظہار کر رہی ہیں۔

اداکار سلمان خان، عالیہ بھٹ، دُلکر سلمان، وجے ورما، نصیرالدین شاہ، انوپم کھیر، ہیما مالنی، پریتی زنٹا اور عمران خان سمیت متعدد فنکار اس معاملے پر مختلف رائے کا اظہار کر چکے ہیں۔ بعض نے طلبہ کی حمایت کرتے ہوئے مذاکرات اور تعلیمی اصلاحات کا مطالبہ کیا جبکہ دیگر نے مختلف مؤقف اختیار کیا۔

واضح رہے کہ نیٹ امتحان میں مبینہ پرچہ لیک کے بعد ملک بھر میں طلبہ کی جانب سے احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین امتحانی نظام میں شفافیت، ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی اور احتساب کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • نیب کیسز کی مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ  جاری کردیاگیا
  • ’ابھی ہو گیا، بس‘، سونو نگم نے نیٹ احتجاج پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن