پاک فوج اپنی جانوں کے نذرانے دے کر سرحدوں کی حفاظت کررہی ہے،شفقت شاہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260119-05-9
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت ) میونسپل کارپورشن ٹنڈوجام کے وائس چیئرمین سید شفقت شاہ نے کہا ہے پاک فوج ملک سرحدوں کی اپنی جانوں کے نذرانے دے کر حفاظت کر رہی ہے پاک فوج کی جرات اور ہمت کا لوہا آج پوری دنیا مانتی ہے یہ باتیں انھوں نے ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن ضلع حیدرآباد کی جانب سے زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کے ہاکی گراؤنڈ میں تیسرا چیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے بال کو ہٹ کر چیمپئن شپ کا افتتاح کیا، جبکہ اس موقع پر یوسی چیئرمین 63 کے چیئرمین سید حیدر شاہ، یوسی 57 کے وائس چیئرمین لیاقت علی کلیری، ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن ضلع حیدرآباد کے صدر راؤ ظفر سعید راجپوت، جنرل سیکریٹری اختر علی خانزادہ بھی موجود تھے، اس موقع پر مہمانوں سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا، کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا اس طرح کے ایونٹ سے جہاں کھیلوں کو فروغ حاصل ہوتا ہے وہاں نوجوانوں میں حب الوطنی کا جذبہ بھی بیدار ہوتا ہے انھوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن نے حیدرآباد میں ہاکی کو فروغ دینے اور کھلاڑیوں کو آگے کھیلنے کے مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے جو کہ قابل تحسین اقدام ہے انہوں نے کہا کہ ہم چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل آصف منیر کو قومی کھیل ہاکی کی سرپرستی کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اس ہاکی کو فروغ ملے گا ٹورنامنٹ ڈائریکٹر محمد اسلم خان، کورڈنیٹر طاہر حبیب، آرگنائزنگ سیکرٹری اختر علی ایمپائر عبدالمنان، قمر وحید، ٹیکنیکل آفیسر غلام مصطفیٰ، طارق ہاشم تھے مہمانوں کو پھولوں کے ہار پہنائے اور سندھ کی روایت سندھی اجرک پیش کی گئی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈسٹرکٹ ہاکی انھوں نے نے کہا
پڑھیں:
یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
یورپی یونین نے سرچ انجن کے شعبے میں مبینہ اجارہ داری کا غلط استعمال کرنے پر گوگل کے خلاف بڑا اقدام کرتے ہوئے کمپنی پر 89 کروڑ یورو (تقریباً ایک ارب امریکی ڈالر)کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ گوگل نے اپنی بالادست پوزیشن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حریف کمپنیوں کے ساتھ غیر منصفانہ رویہ اختیار کیا اور اپنی مختلف سروسز کو ناجائز برتری فراہم کی۔
یورپی کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گوگل نے سرچ انجن میں اپنی مضبوط پوزیشن استعمال کرتے ہوئے شاپنگ، ٹریول، گیمز اور دیگر سروسز کو سرچ نتائج میں نمایاں جگہ دی، جبکہ حریف کمپنیوں کی سروسز کو نیچے دکھایا گیا، جس سے منصفانہ مسابقت متاثر ہوئی۔
کمیشن نے کہا کہ یہ طرزِ عمل ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ (Digital Markets Act) کی خلاف ورزی ہے، جس کے تحت بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو اپنی سروسز کے حق میں امتیازی یا جانبدارانہ رویہ اختیار کرنے کی اجازت نہیں۔
یورپی کمیشن نے گوگل پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ کمپنی نے گوگل پلے اسٹور پر ایپ ڈویلپرز کو صارفین کو متبادل ادائیگی کے طریقوں سے آگاہ کرنے سے روکا، تاکہ گوگل کی سروس فیس برقرار رہے۔ کمیشن کے مطابق یہ عمل بھی ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے، جس کا مقصد بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی اجارہ داری کو روکنا ہے۔
کمیشن نے گوگل کو ہدایت کی ہے کہ وہ 60 دن کے اندر فیصلے پر عملدرآمد کرے، بصورت دیگر کمپنی کو مزید جرمانوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔دوسری جانب گوگل نے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی کمیشن کے اس اقدام سے یورپی صارفین اور کاروباری اداروں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ یورپی یونین نے گوگل کے خلاف کارروائی کی ہو۔ 2018 میں اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم میں اجارہ داری کے الزام پر گوگل پر 4.7 ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا، جبکہ 2017 میں سرچ انجن کے شعبے میں مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی پر کمپنی کو 2.8 ارب ڈالر جرمانے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بعد ازاں ان مقدمات میں گوگل کی اپیلیں بھی مسترد کر دی گئی تھیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ تازہ کارروائی سے یورپی یونین اور امریکا کے درمیان تجارتی کشیدگی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، کیونکہ امریکی انتظامیہ اس سے قبل یورپی یونین کی بعض تجارتی اور ڈیجیٹل پالیسیوں پر تحفظات کا اظہار کر چکی ہے۔