فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)  کی سینیٹر قرۃ العین مری ایوان بالا میں تقاریر میں وقت کی حد متعین کرنے کے حوالے سے سینیٹ رولز میں ترمیم اجلاس میں پیش کریں گی ۔

ترمیم تجویز کی گئی ہے کہ قائد ایوان ، قائد حزب اختلاف یا وزیر 20 منٹ جبکہ ارکان 10 منٹ تقریر کر سکیں گے، سینٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

ترمیم میں کہا گیا ہے کہ ایوان کی مرضی سے چیئرمین سینٹ میں تقریروں کے وقت  کی حد مقرر کر سکتا ہے، قائد ایوان، قائد اختلاف اور وزیر 20 منٹ تک بول سکتے ہیں، کسی اور رکن کی تقریر 10 منٹ سے زیادہ کی نہیں ہوگی۔

تحریک التوا پر محرک، قائد ایوان، قائد حزب اختلاف یا وزیر 20 منٹ تک بول سکیں گے، موجودہ رولز کے مطابق چیئرمین اپنی مرضی سے یا ایوان کی رائے کے مطابق تقریروں کی ٹائم لمٹ طے کرتا ہے۔

قائد ایوان یا قائد حزب اختلاف کو لامحدود وقت کے لیے بات کرنے کی اجازت ہوتی ہے ۔

چیئرمین یا ڈپٹی چیئرمین کے خلاف عدم اعتماد یہ قرارداد پر کوئی شخص 10 منٹ سے زیادہ نہیں بات کرے گا جبکہ عدم اعتماد کی قرارداد پیش کرنے والا 20 منٹ تک بول سکے گا، جس چیئرمین یا ڈپٹی چیئرمین کے خلاف قرارداد پیش کی گئی ہے وہ بھی 20 منٹ بول سکے گا۔

اگر کسی رکن کو کوئی معزوری ہے، بیماری ہے یا کوئی ایسا مسئلہ ہے جس سے وہ حرکت نہیں کر سکتے تو انہیں بیٹھ کر بات کرنے کی اجازت ہوگی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: قائد ایوان

پڑھیں:

مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کے شوہر حمزہ حبیب کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ پاکستان کے مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی مومنہ اقبال حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔ لاہور میں ان کی دعائے خیر ، مہندی ، مایوں اور نکاح کی تقریبات منعقد ہو چکی ہیں جن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مومنہ اقبال کے دلہا حمزہ حبیب کا تعلق لاہور سے ہے، وہ کامیاب اور مالی طور پر مستحکم کاروباری شخصیت ہیں تاہم وہ ہمیشہ میڈیا کی نظروں سے دور رہے۔ حالیہ دنوں میں مومنہ اقبال کو (ن ) لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے مبینہ ہراسانی اور دھمکیوں کے معاملے پر حمزہ حبیب اپنی اہلیہ کی حمایت میں سامنے آنے کے بعد خبروں کا مرکز بن گئے۔ حمزہ حبیب کے مطابق ان کی اور مومنہ اقبال کی منگنی خاندانوں کی باہمی رضامندی سے ہوئی جب کہ دونوں خاندانوں کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات بھی ہیں۔ جوڑے نے مئی 2026 کے آخر میں ایک نجی تقریب میں نکاح کیا تھا۔ اس سے قبل اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی سوشل میڈیا سٹوری کے ذریعے انکشاف کیا تھا کہ ایک بااثر سیاسی شخصیت کی جانب سے انہیں اور ان کی فیملی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ جس پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اپنی تحقیقات کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران کے شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی تدفین مشہد میں ہوگی، تیاریاں شروع
  • وسائل پر قبضے کی جنگ: افغان طالبان میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے
  •  یکم جون سے فیس لیس چالان سسٹم کا آغاز،پہلے دن کتنے چالان جاری ہوئے؟ تفصیلات سامنے آگئی
  • تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے
  • مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں
  • کراچی: شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر پہلے روز کتنے چالان ہوئے؟
  • پی ٹی آئی کے اہم رہنما گلگت بلتستان سے نکال دیے گئے
  • مہاجرین کی نشستوں کے مستقبل پر بڑا فیصلہ قریب، اہم پیش رفت سامنے آگئی
  • دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کیلئے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
  • مری میں بیچلرز کے داخلے پر پابندی؟ حقیقت سامنے آگئی