ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے بھائی کی اہلیہ کے انتقال پر ملک بھر سے تعزیت کا سلسلہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کے بڑے بھائی امان اللہ خان ناصر کی اہلیہ کے انتقال پر ملک بھر سے تعزیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اتوار کو اعلی سیاسی قیادت، پارلیمنٹیرینز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

تعزیت کرنے والوں میں سینیٹر محمد اعظم خان سواتی، سینیٹر عبدالقادر، سینیٹر سردار دوستین خان ڈومکی، سینیٹر عمر فاروق، سابق سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر، سابق سینیٹر سردار فتح محمد حسنی، سابق سینیٹر سردار محمد شفیق ترین، سابق سینیٹر نصیب اللہ بازی، مولانا عبدالواسع، سابق رکن قومی اسمبلی اجمل وزیر، عنایت اللہ وزیر، خان احمد خان اچکزئی، ملک فرید اچکزئی، سردار نقیب خان ترین، حاجی نظر گل، سردار مجتبی سابق صوبائی وزیر نواز خان کاکڑ ،سابق صوبائی وزیر نصیر خان ذریں سمیت سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اعلی افسران و اسٹاف، کے علاوہ دیگر پارلیمنٹیرینز، سرکاری افسران، وکلا، قبائلی عمائدین، کاروباری شخصیات، مختلف چیمبرز کے نمائندگان، ڈاکٹرز اور سینئر افسران کی بڑی تعداد شامل تھی۔تعزیت کے لیے آنے والی معروف سیاسی و سماجی شخصیات، وکلا، ڈاکٹرز، قبائلی عمائدین، صحافیوں، بیوروکریٹس اور اساتذہ کرام نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی رہائش گاہ پر جا کر مرحومہ کے انتقال پر دکھ وافسوس کا اظہار کیا۔

اس موقع پر مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے اجتماعی دعا اور فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ لواحقین کے لیے صبرِ جمیل اور مرحومہ کی مغفرت و درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ شرکا نے مرحومہ کے لیے جنت الفردوس میں اعلی مقام اور غمزدہ خاندان کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے تعزیت کے لیے آنے والی تمام معزز شخصیات، پارلیمنٹیرینز اور دوست احباب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں اہلِ خانہ کے ساتھ اظہارِ ہمدردی اور یکجہتی ان کے لیے باعثِ حوصلہ ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر عطا کرے۔واضح رہے کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے بڑے بھائی امان اللہ خان ناصر کی اہلیہ کا انتقال گزشتہ دنوں کوئٹہ میں ہوا تھا۔ مرحومہ طویل عرصے سے شدید علیل تھیں اور زیرِ علاج رہیں۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر اور امان اللہ خان ناصر نے کوئٹہ اور اسلام آباد میں تعزیت کے لیے آنے والی تمام معزز شخصیات کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ان افراد کا بھی خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے ٹیلی فون اور سوشل میڈیا کے ذریعے تعزیت اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔ اس موقع پر اجتماعی دعا کا بھی اہتمام کیا گیا جبکہ تعزیت کے لیے آنے والوں کے لیے لنگر کا بھی انتظام کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفلسطین امن بورڈ میں پاکستان کوشمولیت کی دعوت عظیم کامیابی ہے، طاہر اشرفی فلسطین امن بورڈ میں پاکستان کوشمولیت کی دعوت عظیم کامیابی ہے، طاہر اشرفی نیپرا کی رپورٹ پر تحفظات، اووبلنگ نقصانات پر 17فیصد قابو پا لیا،اویس لغاری کراچی، گل پلازہ میں آتشزدگی کے بعد متعدد افراد تاحال لاپتا، اہل خانہ پریشان بیٹے کی شادی پر مریم نواز کی تیاری، شرمیلا فاروقی اور بختاور بھٹو زرداری نے بھی تعریف کردی امریکی افواج کا انخلا، عراق نے اپنے عین الاسد ایئر بیس کا کنٹرول سنبھال لیا وزیراعظم شہبازشریف کل سرکاری دورے پر سوئٹزرلینڈ روانہ ہوں گے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتقال پر تعزیت کا کی اہلیہ

پڑھیں:

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ خزانہ عائشہ جاوید کو بین الاقوامی اعزاز پر مبارکباد

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ خزانہ عائشہ جاوید کو بین الاقوامی اعزاز پر مبارکباد WhatsAppFacebookX 0 24 July, 2026 سب نیوز

اسلام آباد: (سب نیوز) : اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزارتِ خزانہ کی ڈپٹی سیکرٹری محترمہ عائشہ جاوید کو معروف بین الاقوامی اشاعتی ادارے راؤٹلیج (Routledge) کی شہرۂ آفاق کتاب “Women in Public Finance: Stories of Gender in Budgeting” میں بطور معاون مصنفہ شامل کیے جانے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے محترمہ عائشہ جاوید کی اس شاندار کامیابی کو پاکستان کے لیے باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا تحریر کردہ باب “Limitless Skies and Endless Dreams” نہ صرف ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے بلکہ جینڈر ریسپانسیو بجٹنگ کے شعبوں میں پاکستانی خواتین کے بڑھتے ہوئے مؤثر کردار کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستانی خواتین کی بین الاقوامی سطح پر نمایاں کامیابیاں ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرتی ہیں اور پاکستان کے سرکاری افسران کی غیر معمولی صلاحیت، لگن اور فکری استعداد کا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کی کامیابیاں خصوصاً نوجوان نسل اور خواتین کے لیے باعثِ ترغیب ہیں کہ وہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ترقی میں مؤثر کردار ادا کریں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے خواتین کی سرکاری اداروں میں مؤثر شمولیت اور قیادت کے فروغ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ، مساوی مواقع اور شمولیتی ماحول ہی پائیدار ترقی کا راز ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرعطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کا اپنی قبر تیار کرنے کا انکشاف پاکستان اور آذربائیجان نے دیرینہ دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کردیا کیوبا کے سفارتخانے میں فوٹو نمائش کے ذریعے فیڈل کاسترو کی صد سالہ تقریبات کا انعقاد چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، علاقائی امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہنے پر اسحاق ڈار کا اظہارِ تشکر برطانوی ہائی کمیشن میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کے آغاز کی تقریب پاکستان کے زرمبادلہ میں اضافے کے لیے سرمایہ کاری ناگزیر، قونصلیٹ ہر ممکن تعاون کرے گا: قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کا امریکہ کی معروف یونیورسٹیوں کا دورہ
  • اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ خزانہ عائشہ جاوید کو بین الاقوامی اعزاز پر مبارکباد
  • اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ خزانہ عائشہ جاوید کو عالمی اعزاز پر مبارکباد
  • میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران دم توڑ گئیں
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے