Jasarat News:
2026-07-24@08:21:00 GMT

کراچی: بچوں میں سانس کی بیماریوں میں اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی میں سردی کے ساتھ سانس کی بیماریوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان پیڈیاٹرکس ایسوسی ایشن کے مطابق او پی ڈی میں آنے والے 60 فی صد سے زائد بچے سانس کے امراض میں مبتلا ہیں، جبکہ 20 سے 30 فی صد کو اسپتال میں داخل کرنا پڑ رہا ہے۔ بظاہر اسے موسم کی شدت کا نتیجہ سمجھا جا رہا ہے، مگر حقیقت اس سے کہیں زیادہ سنگین ہے۔ کراچی کی فضائی آلودگی اس بحران کی اصل وجہ ہے۔ دھواں، گرد، گاڑیوں کا زہریلا اخراج اور صنعتی آلودگی سرد ہوا کے ساتھ مل کر سانس کی نالیوں پر تباہ کن اثر ڈال رہے ہیں۔ سردی صرف محرک ہے، بیماری کی جڑ آلودہ ماحول ہے۔ یہ صورتحال صرف صحت کا نہیں بلکہ انتظامی ناکامی کا بھی ثبوت ہے۔ جب تک شہر کی ہوا صاف نہیں ہوگی، بچوں کے پھیپھڑے محفوظ نہیں رہ سکتے۔ حکومت کو ماحولیاتی آلودگی کے خلاف ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے، اور شہریوں کو بھی ذمے داری کا ثبوت دینا ہوگا۔ سردی عارضی ہے، مگر آلودگی ایک مستقل قاتل بن چکی ہے۔ اگر آج توجہ نہ دی گئی تو کل یہ بحران ناقابل ِ قابو ہو جائے گا۔

اداریہ سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ا لودگی

پڑھیں:

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ

پشاور (نیوز ڈیسک) سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، پنشن میں 7 فیصد اضافہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی سرکاری پنشنرز کے لیے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

حکومتی اعلامیے میں کہا گیا کہ پنشن میں 7 فیصد اضافہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگیا اور اس سے تمام صوبائی سرکاری پنشنرز مستفید ہو سکیں گے۔

محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں پنشن میں اضافے کے حوالے سے اہم نکات اور شرائط واضح کی گئی ہیں۔

جس میں کہا ہے کہ یہ 7 فیصد اضافہ 30 جون 2026 تک حاصل کردہ نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا اور یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے کے حقدار ہوں گے۔

یہ اضافہ فیملی پنشن اور کمپیشنٹ الاؤنس کے کیسز پر بھی یکساں طور پر لاگو ہوگا۔

اس کے علاوہ بیرون ملک مقیم صوبائی حکومت کے اہل پنشنرز بھی مقررہ شرائط و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ 7 فیصد اضافہ پہلے سے ملنے والی کسی بھی “خصوصی اضافی پنشن” پر لاگو نہیں ہوگا۔

خیبرپختونخوا حکومت کے اس اقدام کو صوبے کے لاکھوں ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے خاندانوں کے لیے موجودہ معاشی صورتحال میں ایک بڑا ریلیف قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے

متعلقہ مضامین

  • ایرانی ٹماٹر بھی ریلیف نہ لا سکے، کراچی میں قیمتیں آسمان پر
  • طالبان نے خواتین و بچوں کی فلاحی تنظیم کا دفتر سیل کر دیا، 6 اہلکار لاپتا
  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
  • قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں
  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ