data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان پیپلزپارٹی سعودی عرب کے زیرِاہتمام سابق وزیرِاعظم اور دخترِ مشرق بینظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر ایک خصوصی تعزیتی تقریب منعقد کی گئی، جس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے عہدیداران کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں، سماجی و فلاحی تنظیموں اور فورمز کے ذمہ داران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کی صدارت صدر پاکستان پیپلزپارٹی سعودی عرب چوہدری تصور حسین نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض سردار وقاص عنایت اللہ خان (کنوینئر پاکستان قومی یکجہتی فورم) نے انجام دیے۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد بینظیر بھٹو شہید کی سیاسی جدوجہد، جمہوریت کے لیے دی گئی قربانیوں اور قومی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔صدر پیپلزپارٹی سعودی عرب چوہدری تصور حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ بینظیر بھٹو شہید جمہوریت، آئین کی بالادستی اور عوامی حقوق کی جدوجہد کی روشن علامت تھیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو نے آمریت کے خلاف بے مثال جدوجہد کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اور جمہوریت کو نئی روح بخشی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی آج بھی بینظیر بھٹو کے مشن پر ثابت قدم ہے اور عوامی خدمت کا سفر پوری قوت کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے۔ تقریب میں مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے چیئرمین چوہدری اکرم گجر، چیئرمین جموں و کشمیر اوورسیز کمیونٹی انجینئر عارف مغل، جنرل سیکریٹری پاکستان انویسٹرز فورم مہر عبدالخالق لک، صدر کبابش آرٹس کونسل علی خورشید ملک، صدر مسلم کانفرنس سردار محمد اشفاق، چوہدری خالد رشید اور عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر سید زمان سمیت دیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں اور سماجی فورمز کے عہدیداران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ بینظیر بھٹو شہید ایک عظیم مدبر، باہمت اور دوراندیش رہنما تھیں، جنہوں نے جمہوری اقدار کے فروغ، خواتین کے حقوق اور عوامی شعور کی بیداری کے لیے تاریخی کردار ادا کیا۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ شہید کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کا مشن آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ دیگر نمایاں شخصیات میں صدر رابطہ کمیٹی راجہ محمد ریاض، صدر پاکستان ویلفیئر فورم شریف الزماں، چوہدری خورشید احمد متیال، اصغر خان، اجمل خان اور چوہدری احسان الٰہی گجر، خلیل عبدالعزیز جنرل سیکریٹری پیپلزپارٹی جدہ ریجن شامل تھے۔ تقریب کے اختتام پر بینظیر بھٹو شہید کے درجات کی بلندی، ملک و قوم کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔ بعد ازاں پاکستان پیپلزپارٹی سعودی عرب کے سینئر نائب صدر ملک جاوید نے تمام معزز مہمانوں، شرکاء اور تنظیمی عہدیداران کا شکریہ ادا کیا۔

مسرت خلیل گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پیپلزپارٹی سعودی عرب پاکستان پیپلزپارٹی بینظیر بھٹو شہید اور عوامی شہید کی کے لیے

پڑھیں:

پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملکی خودمختاری کے تحفظ اور دفاع کو مضبوط بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے روبوٹکس اور اٹانومس سسٹمز کی ترقی کے لئے سپارک اینڈ ایلیویٹ پروگرام کے آغاز اور 20 ملین ڈالر کا پاکستان وینچر فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا اور کہا ہے کہ پاکستان نے دفاع اور سیکیورٹی کے شعبے میں ملکی صلاحیتیں بڑھانے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور سلامتی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے۔

اسلام آباد میں انڈس راس روبوٹکس اینڈ اٹانومس سسٹمز ایکسپو 2026 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ انڈس راس روبوٹکس اینڈ اٹانومس سسٹمز ایکسپو سے ٹیکنالوجی کے شعبے میں صف اول کا کردار ادا کرنے کے حوالے سے پاکستان کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے، یہ نمائش اور اس طرح کے اقدامات پاکستان کو 21ویں صدی کی جدید ٹیکنالوجی میں صف اول کا ملک بنائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ رواں سال کے اوائل میں پاکستان نے انڈس اے آئی سمٹ کی بھی میزبانی کی، جس سے مصنوعی ذہانت کے دور میں پاکستان کے سفر کو آگے بڑھانے کے لیےحکومتی نمائندوں، ٹیکنالوجی لیڈرز اور محققین کاروباری افراد کو مل بیٹھنے کا موقع ملا۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

ان کا کہنا تھا کہ آج انڈس راس ایکسپو سے اس وژن کو عملی شکل دینے کا موقع حاصل ہوا ہے کہ کس طرح جدت کو فعال سلوشنز میں تبدیل کریں، روبوٹکس اور ڈرونز کی جدت سے معیشت مضبوط سلامتی بہتر اور عوام کی زندگی آسان ہوگی، اس جہت نے اکیڈیمیا، انڈسٹری، اسٹارٹ اپس اور پالیسی سازوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ میرے بچپن میں ٹیکنالوجی کی جدت بلیک اینڈ وائٹ ٹیلی ویژن کی آمد تھی اور خاندان کے تمام افراد’’اچے برج لاہور دے‘‘ جیسی پاکستان ٹیلی ویژن کی کلاسک نشریات کو مل کر دیکھتے تھے لیکن آج دنیا ٹیکنالوجی کے میدان میں بہت آگے بڑھ گئی ہے اور ہم تاریخ کے ایک غیر معمولی دور میں ہیں۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

ان کا کہنا تھا کہ زرعی پیداوار کے لیے پانی اور دیگر بنیادی عوامل کی ضرورت، موسمیاتی تبدیلی اور دیگر چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال انتہائی اہمیت کا حامل ہے، آج ٹیکنالوجی کی جدید شکل ہمارے سامنے موجود ہے، آج مشینیں محسوس کر کے تیزی سے فیصلے اور ان پر عمل درآمد کرتی ہیں جو کبھی خواب لگتا تھا آج حقیقت بن کر ہمارے سامنے موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ فخریہ طور پر کہتا ہوں کہ پاکستان نے دفاع اور سیکیورٹی کے شعبے میں ملکی صلاحیتیں بڑھانے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، سلامتی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے جدید ٹیکنالوجی اپنائی، سیمولیٹرز 100 فیصد پاکستان میں تیار ہو رہے ہیں، ڈرونز کی 60 فیصد سے زائد مقامی تیاری حاصل کر لی گئی ہے۔ 

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی

وزیراعظم نے کہا کہ معرکہ حق میں مسلح افواج نے جدید آٹونومس سسٹمز اور سائبر سیکیورٹی کے ذریعے سرحدوں کا دفاع کیا، معرکہ حق میں فیلڈ مارشل کی سربراہی میں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کی معاونت شان دار رہی اور ہماری مسلح افواج نے ملکی خود مختاری کے تحفظ کے لیے آہنی عزم کے مظاہرے کے ساتھ ساتھ ملکی صلاحیتوں، ٹیکنالوجی کی ترقی اور اور آپریشنل مہارت کا بھی بھرپور ثبوت دیا۔ان کا کہنا تھا کہ دفاعی شعبے میں شان دار کامیابیاں مادر وطن کے قومی دفاع کا لازمی جزو ہیں، اس سے ہمارے سیکیورٹی کا نظام مضبوط ہوگا، دفاع مزید ناقابل تسخیر ہو جائے گا اور اس سے ابھرتے اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کے لیے صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

چیئرمین یورپی یونین پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ کی ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کے چیئرمین سے ملاقات

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری کے تحفظ اور دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرے گا، دفاع میں آٹونومس صلاحیتوں کی ترقی میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کا انقلاب چند جدید معیشتوں، بڑی کارپوریشنز اور بڑے شہروں تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ سب کے لیے مساوی ترقی ہونی چاہیے، کسانوں کی حالت بہتر ہو، چھوٹے کاروبار فروغ پائیں،کاروبار کرنے والی خواتین کو سہولیات ملیں اور کمزور طبقات کو فائدہ پہنچے، محفوظ اور شفاف آٹونومس سسٹمز کے لیے واضح قانون سازی اور اخلاقی فریم ورک بنانا چاہیے۔

پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے سیزن کا شیڈول جاری کر دیا

مزید :

متعلقہ مضامین

  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم