بیٹے کی شادی پر مریم نواز کی تیاری، شرمیلا فاروقی اور بختاور بھٹو زرداری نے بھی تعریف کردی
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2026 GMT
بیٹے کی شادی پر مریم نواز کی تیاری، شرمیلا فاروقی اور بختاور بھٹو زرداری نے بھی تعریف کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2026 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس )وزیراعلی پنجاب مریم نواز اپنے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی پر اپنی تیاری اور دیدہ زیب لباس کے باعث توجہ کا مرکز بن گئیں۔مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی گزشتہ روز لاہور کی ایک نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں ہوئی۔
اس موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیراعظم شہبازشریف، وزیراعلی مریم نواز اور اہل خانہ سمیت وفاقی و صوبائی وزرا، ملکی و غیر ملکی مہمان بھی شریک ہوئے۔بیٹے کی شادی پر مریم نواز کی تیاری بھی دیدنی رہی جس پر بختاور بھٹو زرداری بھی تعریف کیے بغیر رہ نہ سکیں۔بختاور بھٹو زرداری کی پوسٹ سے شرمیلا فاروقی بھی نظر آئیں اور انہوں نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ بھی اپنے بیٹے کی شادی پر اسی طرح خوبصورت نظر آنا چاہتی ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکی افواج کا انخلا، عراق نے اپنے عین الاسد ایئر بیس کا کنٹرول سنبھال لیا امریکی افواج کا انخلا، عراق نے اپنے عین الاسد ایئر بیس کا کنٹرول سنبھال لیا وزیراعظم شہبازشریف کل سرکاری دورے پر سوئٹزرلینڈ روانہ ہوں گے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا دعوت ولیمہ، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سمیت اہم شخصیات کی شرکت ٹرمپ کے غزہ امن بورڈ چارٹر کا مسودہ 60ممالک کو ارسال، رکنیت کیلئے 1ارب ڈالر دینے کی شرط عائد الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخواہ میں نئے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں محمود اچکزئی کی تقرری جمہوریت کیلئے مثبت ثابت ہوگی،چوہدری پرویز الٰہیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بختاور بھٹو زرداری بیٹے کی شادی پر مریم نواز کی تیاری
پڑھیں:
قانون میں کم عمری کی شادی کیخلاف سزا کا ذکر ہے نکاح منسوخی کا نہیں، جج آئینی عدالت
وفاقی آئینی عدالت میں اسلام قبول کرکے شادی کرنے والی ماریہ شہباز نظرثانی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے نظرثانی درخواست پر اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کردیے۔
جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ عدالتی فیصلے میں غلطی کیا ہے؟ وکیل درخواست گزار نے جواب دیا کہ عدالت نے کم سن بچی کے نکاح کو درست قرار دیا، ماریہ شہباز کم عمر ہے اسے ورغلا کر مذہب تبدیلی کرائی گئی۔
جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ عمر کم بھی ہو تو ایک شادی اگر ہوجائے تو قانون میں اس کا حل کیا ہے؟ وکیل درخواست گزار نے جواب دیا کہ شادی کیلئے 18 سال کی عمر کا قانون ہے، قانون کی خلاف ہونے والی شادی برقرار نہیں رہ سکتی۔
جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ قانون میں کم عمری کی شادی کیخلاف سزا کا ذکر ہے نکاح منسوخی کا نہیں، بچی نے ڈسٹرکٹ کورٹ سے آئینی عدالت تک کہیں نہیں کہا کہ اس کیساتھ زبردستی ہوئی،
آپ کا اسرار ہے تو اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل سے معاونت لے لیتے ہیں۔
عدالت نے مقدمہ کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی، جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔
آئینی عدالت نے 26 مارچ کو ماریہ شہباز کی والد کو حوالگی کی درخواست خارج کی تھی، عدالت نے قرار دیا تھا کہ بچی کے تنسیخ نکاح کیلئے سول کورٹ سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق حبس بیجا اور حوالگی کے کیس میں تنسیخ نکاح کی کارروائی نہیں ہوسکتی