Jasarat News:
2026-07-24@06:07:17 GMT

حسن قرأت میں عالمی پوزیشن

اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حافظ عبداللہ نے قطر میں ہونے والے مقابلے میں حفظ القرآن میں پہلی اور حسن قرآت میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔گوجرانوالا کے ایک چھوٹے سے مدرسے میں تعلیم حاصل کرنے والے حافظ عبداللہ نےبتایا کہ انہوں نے سات سال کی عمر سے قرآن مجید حفظ کرنا شروع کیا اور نو سال کی عمر میں حفظ کر لیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ گذشتہ ایک سال سے حسن قرأت کے مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں اور اسی ایک سال میں وہ ضلعی سطح سے لیکر وفاقی سطح تک کے کئی مقابلے اپنے نام کر چکے ہیں۔ ان کے والد قاری سلمان شاکر ہی ان کے استاد ہیں اور اس بین الاقوامی مقابلے کی بابت بھی انہوں نے ہی انہیں بتایا تھاحافظ عبداللہ نے مزید بتایا کہ اس مقابلے کے پانچ مرحلے ہوتے ہیں ج نمیں مختلف ممالک کے سینکڑوں بچے حصہ لیتے ہیں۔ پہلے دو مراحل میں بچے مقابلے میں آن لائن حصہ لیتے ہیں جب کہ تیسرے مرحلے میں پہنچنے والے بچوں کو ریاست قطر اپنے خرچے پہ بلاتی اور اپنا مہمان بناتی ہے۔ ان کا کا کہنا تھا کہ اس مقابلے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ساؤنڈ سسٹم، یا ایکو وغیرہ کا استعمال نہیں کیا جاتا بلکہ قدرتی آواز کی اونچ نیچ کو پرکھا جا رہا ہوتا ہے۔میں گذشتہ دو ماہ سے اس مقابلے کی تیاری کر رہا تھا اور روزانہ دو سے تین گھنٹے اپنے والد کی زیر نگرانی مشق کرتا تھا۔

ویب ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار  تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا  تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ