data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

فیڈرل سہ فریقی مشاورتی کونسل (FTCC) کا اجلاس 9 دسمبر 2025 کو فیڈرل سیکرٹری چوہدری ندیم اسلم کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں آئی آر اے 2012 میں مجوزہ ترامیم کا مسودہ پیش کیا گیا۔ اجلاس میں مختلف وفاقی وزارتوں، صوبائی محنت کے محکموں، مالکان اور مزدوروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔
اسی تناظر میں مشاورت کے عمل کو مزید وسعت دینے کے لیے نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی کو کنوینر مقرر کرتے ہوئے تمام مزدور فیڈریشنوں اور ٹریڈ یونینز سے مشاورت کی ذمہ داری سونپی گئی۔ اس مقصد کے تحت انہوں نے ملک گیر دورہ کیا، جس کے دوران کوئٹہ میں 18 دسمبر 2025، کراچی میں 20 دسمبر 2025، ملتان میں 23 دسمبر 2025 اور لاہور میں 27دسمبر 2025 ، پشاور8جنوری2026اور اسلام آباد میں 14جنوری 2026ء کو مشاورتی اجلاس منعقد کیے گئے۔
ان اجلاسوں میں مختلف مزدور فیڈریشنوں اور ٹریڈ یونینز کے نمائندگان، مزدور حقوق کے لیے کام کرنے والے وکلا اور دیگر سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ تمام شرکاء نے اس مشاورتی عمل کو خوش آئند قرار دیا اور آئی آر اے 2012 میں مجوزہ ترامیم پر اپنی اپنی فیڈریشنوں اور ٹریڈ یونینز کی تجاویز پیش کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ یہ طے پایا کہ تمام مزدور فیڈریشنیں آئی آر اے 2012 پر متفقہ تجاویز مرتب کر کے پیش کریں گی۔ اس سلسلے میں اسلام آباد میں انڈسٹریل ریلیشن ایکٹ 2012 میں ترامیم کے حوالے سے مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس اجلاس نے ترامیم کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کی اور نجکاری کے حوالے سے پی آئی اے کی نجکاری کی مذمت کی اور حکومت کی نجکاری کی پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ قومی اداروں کو اونے پونے نرخوں بیچنے کے بجائے تمام اسٹیک ہولڈر بیٹھ کر ایک پالیسی مرتب کریں تعلیم علاج اور خدمات یہ حکومت کی بنیادی ذمہ داریوں میں سے ایک اہم ذمہ داری ہے حکومت اس طرح کے اداروں کی نجکاری سے باز رہے۔
مزید برآں پشاور میں بھی IRA کے حوالے سے نیشنل لیبر فیڈریشن کے زیرِ اہتمام تمام لیبر فیڈریشنز کا ایک نہایت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مزدور مسائل اور مجوزہ ترامیم پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں مختلف لیبر فیڈریشنز کے نمائندگان نے شرکت کی، جبکہ شمس الرحمن سواتی، صدر نیشنل لیبر فیڈریشن نے خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر تمام شرکاء نے اجتماعی مزدور کاز کے لیے مل کر کام کرنے، مزدور کی عزتِ نفس، ٹریڈ یونین کے فروغ، مزدور تحریک کی مضبوطی، مزدوروں کی خوشحالی، مکمل سماجی تحفظ، صحت و سلامتی، تعلیم اور علاج، بالخصوص غیر رسمی شعبے سے وابستہ دیہاڑی دار مزدوروں کے حقوق کے حصول کے لیے مشترکہ جدوجہد کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

ویب ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے حوالے سے شرکت کی کے لیے

پڑھیں:

شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کا دوٹوک مؤقف

تجزیہ کاروں کے مطابق موجودہ عالمی کشیدگی کے تناظر میں شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم پر ہونے والی یہ ملاقاتیں خطے میں سفارتی تعاون اور مشترکہ حکمت عملی کے لیے اہم سمجھی جا رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں یکطرفہ پالیسیوں، بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی اور طاقت کے غیر قانونی استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کثیرالجہتی تعاون کو موجودہ عالمی حالات میں ناگزیر قرار دیا ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کرغزستان کے سیاحتی شہر چولپون آتا میں جاری اجلاس کے موقع پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ایران شنگھائی تعاون تنظیم اور اس جیسے دیگر کثیرالجہتی فورمز کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں بڑھتی ہوئی یکطرفہ پالیسیاں، ریاستوں کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کی خلاف ورزیاں اور طاقت کا غیر قانونی استعمال بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے منشور اور عالمی قانونی نظام کی بنیادوں کو کمزور کر رہے ہیں۔ اگرچہ اسماعیل بقائی نے کسی ملک کا نام نہیں لیا، تاہم انہوں نے ماضی میں بھی اسی نوعیت کے بیانات میں امریکا کی خارجہ پالیسی اور اس کے اقدامات پر تنقید کی ہے۔ ایران 2023ء میں شنگھائی تعاون تنظیم کا باقاعدہ رکن بنا تھا۔ یہ تنظیم چین اور روس کی قیادت میں قائم ایک اہم یوریشیائی سیاسی، اقتصادی اور سکیورٹی فورم ہے، جس میں پاکستان، بھارت، ایران اور دیگر رکن ممالک شامل ہیں۔ وزرائے خارجہ کا یہ اجلاس تنظیم کے آئندہ سربراہی اجلاس کی تیاریوں کا حصہ ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ آئندہ سربراہ اجلاس میں علاقائی سلامتی، تجارتی روابط، اقتصادی تعاون اور رکن ممالک کے درمیان شراکت داری کے فروغ جیسے اہم موضوعات پر غور کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کا دوٹوک مؤقف
  • ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
  • چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
  • سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش