Express News:
2026-07-24@02:56:53 GMT

کراچی میں تین پولیس مقابلے، 6 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT

کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس کے ساتھ تین الگ الگ مبینہ مقابلوں کے دوران 6 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔

چھیپا ذرائع کے مطابق پہلا پولیس مقابلہ پاک کالونی بڑا بورڈ ٹوٹل پمپ کے قریب پیش آیا جہاں فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ڈاکو زخمی ہوئے۔

زخمی ڈاکوؤں کو فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

گرفتار زخمی ملزمان کی شناخت غلام مصطفیٰ ولد غلام رسول عمر 25 سال اور سجاد ولد طاہر عمر 30 سال کے طور پر ہوئی ہے۔

دوسرا پولیس مقابلہ سپر ہائی وے جیون چوکی کے قریب ہوا جہاں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔ زخمی ڈاکوؤں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں

کراچی: مبینہ پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار

کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، پانچ فرار

گرفتار ملزمان عمران ولد عبدالقاسم عمر 18 سال اور محسن ولد عبدالرشید عمر 31 سال بتائے گئے ہیں۔

تیسرا مقابلہ قائد آباد ریڈیو پاکستان کے قریب پیش آیا، پولیس کی جوابی کارروائی میں مزید دو ڈاکو زخمی ہو گئے۔

زخمی ڈاکوؤں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔

گرفتار زخمی ڈاکوؤں کی شناخت ہجرت ولد عبدالرشید عمر 30 سال اور شاہ میر ولد علی شیر عمر 35 سال کے طور پر ہوئی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: زخمی حالت میں گرفتار زخمی ڈاکوؤں ڈاکو زخمی

پڑھیں:

کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی

فائل فوٹو

کوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا