سانحہ کل پلازہ، آج سوگ میں مارکیٹیں بند رہیں گی، رضوان عرفان
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
صدر الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن رضوان عرفان نے سانحہ گل پلازہ پر دکانداروں سے اظہار یکجہتی کیلئے آج سوگ میں مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
رضوان عرفان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گل پلازہ میں آگ سے اربوں روپے کا نقصان ہوا، دکاندار اور ان کے ورکر عمارت میں ہیں۔
کراچی گل پلازہ کی جلی عمارت سے مزید 2 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، آگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہو گئی، جبکہ 22 زخمی زیر علاج ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج سوگ میں مارکیٹیں بند رہیں گی، دکانداروں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔
دوسری جانب گل پلازہ کی جلی عمارت سے مزید 2 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، آگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہو گئی، جبکہ 22 زخمی زیر علاج ہیں۔
واضح رہے کہ اتوار کی شب گل پلازہ میں آتشزدگی کا خوفناک واقعہ پیش آیا تھا جس میں بلڈنگ میں موجود تمام بارہ سو دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں اور تاجروں کو اربوں روپے کا مالی نقصان ہوا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔