مذہبی ہم آہنگی، یکجہتی ‘ پیغام پاکستان کا فروغ اہم ضرورت: عبدالخبیرآزاد
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) ایوب نیشنل پارک راولپنڈی میں قومی یکجہتی و پیغام پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔ کانفرنس میں مکاتب فکر کے جید علماء‘ مشائخ عظام، راولپنڈی وگجر ات اور ڈویژنل و ڈسٹرکٹ ممبرز امن کمیٹی،زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف راولپنڈی ایاز محمود لاشاری اورمعروف سماجی شخصیات نے شرکت و خطاب کیاجن میں علامہ زبیر احمد ظہیر،عارف حسین واحدی، پیر سعادت علی شاہ،پیر چراغ الدین شاہ،مفتی اقبال رضوی،پادری آصف شہزاد،پادری سہیل پرویز،مفتی فتح محمد راشدی،ملک خاورشہزاد،قاضی عبدالغفار قادری، کاظم رضا نقوی،مولانا بلال گولڑوی،مولانا اسرار نقشبندی و دیگرموجود تھے۔ اس موقع پرکمشنر راولپنڈی عامر خٹک،ڈپٹی کمشنر ز و ڈی پی او زو دیگر موجود تھے۔مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا وزیر اعلیٰ مریم نواز کا پنجاب میں آئمہ مساجد کے وقار کو بلند کرنا اورمدارس دینیہ کی رجسٹریشن کا اقدام قابل تحسین ہے۔انہوںنے کہادشمن طاقتیںپاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں۔قیام امن کیلئے مذہبی ہم آہنگی، قومی یکجہتی اور پیغام پاکستان کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔پیغام پاکستان میںتمام علماء کا متفقہ فتویٰ اور بیانیہ ہے، جس میں دہشت گردی،ریاستی اداروں کیخلاف بغاوت اور خودکش حملوں کو حرام قرار دیا گیاہے۔ دیگر علماء و مقررین نے کہا ہم اتحاد اور قومی یکجہتی کے ذریعے ہی دشمن کو شکست دے سکتے ہیں۔آخر میں ملکی سلامتی،ترقی خوشحالی،عالم اسلام کے اتحاد،حرمین شریفین کے تحفظ،غزہ و فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پیغام پاکستان
پڑھیں:
لاہور میں ہونیوالی ’’شہید اُمت کانفرنس‘‘ میں ایک اور نشست کا اضافہ
ترجمان اتحاد اُمت فورم کے مطابق کانفرنس کے دوران ’’استقبال محرم‘‘ کے عنوان سے ایک نشست شامل کی گئی ہے، جس میں ملک بھر سے ماتمی سنگتوں کو دعوت دی گئی ہے، جو استقبال محرم کی اس نشست میں ماتم اور نوحہ خوانی کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں 13 جون کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہونیوالی ’’شہید اُمت کانفرنس‘‘ میں ایک اور نشست کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ترجمان اتحاد اُمت فورم کے مطابق کانفرنس کے دوران ’’استقبال محرم‘‘ کے عنوان سے ایک نشست شامل کی گئی ہے، جس میں ملک بھر سے ماتمی سنگتوں کو دعوت دی گئی ہے، جو استقبال محرم کی اس نشست میں ماتم اور نوحہ خوانی کریں گے۔ ترجمان کے مطابق ملک بھر سے معروف نوحہ خواں حضرات کو بھی خصوصی طور پر دعوت دی گئی ہے جبکہ ماتمی سنگتیں بھی دُختر رسولؑ کو پرسہ دیں گی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے باقاعدہ ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو نوحہ خواں حضرات اور ماتمی انجمنوں کے سالاروں سے رابطے کر رہی ہے اور اس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ماتمی سنگتوں کے سالاروں اور نوحہ خواں حضرات نے اظہار تشکر کیا ہے کہ انہیں بھی اس عظیم اجتماع میں شرکت کا موقع دیا جا رہا ہے۔ کانفرنس میں نوحہ خواں حضرات نوحہ خوانی کیساتھ شہیدِ امت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو بھی اپنے اپنے انداز میں خراج عقیدت پیش کریں گے۔