data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) پنجاب حکو مت کی جانب سے بلدیاتی کالے قانون کے خلاف صوبے کے تمام اضلاع میں چار روزہ عوامی ریفر نڈم کے چوتھے روز مردو و خواتین کی بڑی تعداد نے بلد یاتی قانون کے حوالے سے بیلٹ پیپر پر رائے کا اظہار کیا، صوبہ کے تمام اضلاع میں قائم ہزاروں پولنگ کیمپس پر جوش و خروش اور گہما گہمی کا سلسلہ جاری رہا،اس موقع پرامیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے راولپنڈی اور جہلم میں لگائے گئے ریفرنڈم کیمپس کے دورہ کیا،جہاں امیر جماعت اسلامی راولپنڈی سید عارف شیرازی ،امیر جماعت اسلامی جہلم ڈاکٹرقاسم محمود چودھری سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے ان کا ستقبال کیا ۔ شہریوں سے خطاب کرتے ہو ئے امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ہے کہ عوام نے بلدیاتی قانون کو مسترد کیا تو جماعت اسلامی پنجاب اسمبلی کے گھیراؤ کا اعلان کرے گی اور پنجاب کی جعلی حکومت کے بنائے گئے کالے قانون کی واپسی تک گھیراؤ جاری رکھا جائے گا، پنجاب کے عوام گزشتہ دس برس سے بلدیاتی انتخابات اور حق حکمرانی سے محروم ہیں،حکمران سیاسی پارٹیاں عوام تو درکنار اپنی پارٹیوں کے کارکنوں کو بھی اختیار نہیں دینا چاہتیں، انھوںنے مطالبہ کیا کہ پنجاب کا عوام دشمن بلدیاتی قانون واپس لیا جائے اور صوبہ میں بلدیاتی انتخاب کی حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے ،پنجاب کے بلدیاتی قانون میں غیرجماعتی انتخابات تجویز کیے گئے ہیں، یونین کونسل کا چیئرمین بھی عوام کے براہ راست ووٹ سے منتخب نہیں ہوگا، آئین میں بااختیار بلدیاتی حکومتوں کی بات کی گئی ہے تاہم صوبائی حکومتیں اس سے منحرف ہیں، پنجاب میں گزشتہ دس برس سے بلدیاتی انتخاب نہیں ہوا۔ اختیارات پر افسرشاہی قابض ہے،ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا جمہوریت اور آئین دشمن بلدیاتی قانون کے خلاف پنجاب میں بڑے پیمانے پر بیداری کی لہر ہے اور موثر بلدیاتی نظام کے مطالبہ کی لہر پورے ملک میں پھیل رہی ہے ، صوبائی حکومتیں اختیارات پر قابض ہیں، پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں میں بھی بلدیاتی نظام نہ ہونے کے برابر ہے، عوامی ریفرنڈم کے ذریعے باشعور عوام ایک دوٹوک پیغام دیں گے کہ وہ اس بلدیاتی قانون کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے، انھوںنے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے عوام کی رائے کو نظرانداز کیا تو جماعت اسلامی اپنی جدوجہد کو مزید منظم اور وسیع کرے گی، ان کا کہنا تھا کہ یہ تحریک صرف جماعت اسلامی کی نہیں بلکہ پنجاب کے عوام کے حق حکمرانی کی جدوجہد ہے، اور عوامی ریفرنڈم اس بات کا ثبوت ہے کہ پنجاب کے عوام بیوروکریسی راج نہیں بلکہ ایک بااختیار اور مضبوط بلدیاتی نظام چاہتے ہیں۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بلدیاتی قانون جماعت اسلامی طارق سلیم پنجاب کے

پڑھیں:

خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔

ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن