جنید صفدر کی دعوت ولیمہ: وزیراعظم، اہم شخصیات کی شرکت، فیلڈ مارشل مرکز نگاہ بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کے دعوت ولیمہ کی تقریب شریف فارمز جاتی امرا رائے ونڈ میں ہوئی جس میں نوازشریف، وزیراعظم شہبازشریف، آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس فورسز اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت وفاقی و صوبائی وزراء اور اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ آرمی چیف‘ چیف آف ڈیفنس فورسز اور فیلڈ مارشل عاصم منیر تقریب میں مرکز نگاہ بن گئے۔ سیاسی رہنمائوں نے انہیں بھارتی غرور خاک میں ملانے پر مبارکبادیں دیں۔ وہ تقریب میں نواز شریف اور شہباز شریف کے ساتھ بیٹھے۔ دولہا جنید صفدر اپنی دلہن شانزے علی روحیل کے ساتھ ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے تقریب میں پہنچے۔ دولہا جنید صفدر نے سفید شلوار اور گرے رنگ کی شیروانی پہن رکھی تھی۔ دلہن شانزے علی گلابی عروسی لباس میں ملبوس تھیں۔ پنڈال کو بھی دلہن کے عروسی لباس کی نسبت سے پھولوں کے ساتھ سجایا گیا تھا۔ تقریب کے دوران سازندے فضا میں خوبصورت دھنوں کے سْر بکھیرتے رہے۔ نوازشریف، مریم نواز اور دولہا جنید صفدر مہمانوں کو خوش آمدید کہتے رہے۔ ولیمہ تقریب کیلئے جو کارڈ جاری کیا گیا وہ نواز شریف اور مرحومہ کلثوم نواز کی طرف سے تھا اور تقریب میں700 کے قریب مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
تصویر سوشل میڈیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔
وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔
وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔
بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔