وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صاحبزادے جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب میں ون ڈش پالیسی پر عملدرآمد کے حوالے سے سوشل میڈیا پر متضاد دعوے سامنے آ رہے ہیں، جس کے باعث بحث و مباحثہ جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی مختلف ویڈیوز میں بعض صارفین کا دعویٰ ہے کہ ولیمے میں ون ڈش پالیسی پر مکمل طور پر عمل کیا گیا، جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ تقریب میں ایک سے زائد اقسام کے کھانے پیش کیے گئے، جو پنجاب حکومت کے اپنے فیصلے کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بیٹے کی شادی پر مریم نواز مرکز نگاہ، پیپلز پارٹی کی خواتین بھی معترف

صحافی مرتضیٰ علی شاہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ جنید صفدر اور شانزے علی روحیل کے ولیمے میں مہمانوں کی تواضع پلاؤ، مٹن قورمہ، گلاب جامن اور گاجر کے حلوے سے کی گئی۔

Walima menu of Junaid Safdar and Shanzay Rohail in Lahore pic.

twitter.com/TkKmMNz1if

— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) January 18, 2026

دوسری جانب ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں میزوں پر مختلف اقسام کے کھانے رکھے دکھائی دیتے ہیں۔ اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ ون ڈش پالیسی کا اطلاق اس تقریب پر کیوں نہیں ہوا۔

???? One dish ider kaha gai ?
"Walima"
"Junaid Safdar"@MaryamNSharif pic.twitter.com/Rdv7iOSy0z

— Breaking News & Updates (@asifwarraich929) January 18, 2026

بشارت راجہ کے مطابق مختلف میڈیا ہاؤسز یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ ولیمے میں مہمانوں کو سوپ، چکن ٹیمپورا، دیسی مرغ، امرتسری مٹن پلاؤ، مچھلی اور دیسی گھی سے تیار گاجر کا حلوہ پیش کیا گیا۔

جنید صفدر اعوان کے ولیمہ میں مہمانوں کی تواضع سوپ، چکن ٹمپورہ ، دیسی مرغ، امرتسری مٹن پلاؤ،مچھلی اور دیسی گھی سے تیار گاجر کے حلوے سے  کی گئی
سماء نیوز

— Basharat Raja (@BasharatRaja786) January 18, 2026

ظفر نقوی نے لکھا کہ پورے پنجاب میں ون ڈش کا قانون لاگو ہے کئی لوگوں کا پکا پکایا کھانا پولیس والے اٹھا کے لے گئے لیکن کیا جنید صفدر صاحب کے ولیمے پر اس قانون پر عملدرآمد کیا گیا؟

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر یہ سوال گردش کر رہا ہے لیکن میں اس لیے پوچھ رہا ہوں کہ کچھ دوست جو ان تقریبات میں موجود تھے ان کے مطابق ون ڈش قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں، کیا ایسا ہی ہے؟ اور اگر ایسا ہی ہے تو کیا قانون کا شکنجہ صرف غریب عوام کے لیے ہے؟

پورے پنجاب میں ون ڈش کا قانون لاگو ہے، کئی لوگوں کا پکا پکایا کھانا پولیس والے اٹھا کے لے گئے، لیکن کیا جنید صفدر صاحب کے ولیمے پر اس قانون پر عملدرآمد کیا گیا؟ سوشل میڈیا پر یہ سوال گردش کر رہا ہے لیکن میں اس لئے پوچھ رہا ہوں کہ کچھ دوست جو ان تقریبات میں موجود تھے ان کے مطابق…

— Zafar Naqvi (@ZafarNaqviZN) January 18, 2026

جنید صفدر کی ولیمے کی تقریب جاتی امرا، رائے ونڈ میں منعقد ہوئی جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں تقریباً 700 مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا جبکہ دعوت نامہ نواز شریف اور مرحومہ کلثوم نواز کی جانب سے جاری کیا گیا۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے حال ہی میں تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کی تھیں کہ شادیوں اور دیگر تقریبات میں ون ڈش پالیسی پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پنجاب میں ون ڈش جنید صفدر جنید صفدر ولیمہ جنید صفدر ولیمہ مینو مریم نواز مریم نواز شادی تصاویر ون ڈش ویڈیو وائرل

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جنید صفدر ولیمہ جنید صفدر ولیمہ مینو مریم نواز مریم نواز شادی تصاویر ویڈیو وائرل سوشل میڈیا پر ون ڈش پالیسی ولیمے میں مریم نواز نواز شریف کے ولیمے کیا گیا

پڑھیں:

توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(رضوان عباسی ): توشہ خانہ ریکارڈ میں وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو اپریل سے جون 2026 کے دوران مختلف غیر ملکی شخصیات اور وفود کی جانب سے ملنے والے سرکاری تحائف کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

کابینہ ڈویژن کی دستاویزات کے مطابق اس عرصے میں موصول ہونے والے تمام سرکاری تحائف توشہ خانہ قواعد کے تحت کابینہ ڈویژن میں جمع کرا دیے گئے ہیں، جبکہ ان کی مالیت کے تعین (ویلیوایشن) کا عمل تاحال جاری ہے۔

دستاویزات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو مختلف ممالک کے سربراہان، اعلیٰ حکام اور سرکاری وفود کی جانب سے متعدد یادگاری تحائف پیش کیے گئے۔ ان میں شوگر باؤل، گاڑی کا فریم شدہ ماڈل، شیلڈز، قیمتی قلم، کف لنکس، ٹائی، کافی کپ اور واٹر گلاس سیٹ، چائے کے کپ اور ساسرز، آرائشی واز، ایرانی فیروزہ اِنلے دستکاری پر مشتمل پانچ پیس سیٹ، روایتی چینی اسکرول پینٹنگ، چائنا اسپیس اسٹیشن کا ماڈل اور دیگر سووینئرز شامل ہیں۔

اسی طرح نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو بھی مختلف ممالک کی جانب سے متعدد سرکاری تحائف دیے گئے، جن میں مصری طرز کا مجسمہ، مسجد نبوی ﷺ کا ماڈل، کف لنکس اور دیگر یادگاری اشیا شامل ہیں۔

دستاویزات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی چیف آف پروٹوکول محمد ارسلان میر کو ایک قیمتی ڈائمنڈ کلیکشن رسٹ واچ بطور سرکاری تحفہ موصول ہوئی، جس کی مالیت کا تعین بھی جاری ہے۔

کابینہ ڈویژن کے مطابق توشہ خانہ ریکارڈ میں شامل تمام تحائف متعلقہ قوانین اور قواعد کے مطابق وصول کیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ویلیوایشن مکمل ہونے کے بعد توشہ خانہ رولز کے مطابق آئندہ کارروائی کی جائے گی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق تحائف کی مالیت کا تعین مکمل ہونے کے بعد قواعد کے مطابق یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ متعلقہ حکام ان تحائف کو اپنے پاس رکھ سکتے ہیں یا انہیں سرکاری تحویل میں برقرار رکھا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن