سہولت بازار: 55 ہزار خاندانوں کا چولہا جلنے لگا، سستی، معیاری اشیاء فراہم کرنے کیلئے پرعزم: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے سہولت بازار سے سستی اور معیاری اشیاء بھی اور ہزاروں بے روز گار لوگوں کو روزگار بھی مل گئے۔ منفرد اور پہلا سہولت بازار پراجیکٹ ہے جس سے عوام کو سستی اشیاء ملنے لگیں اور بے روزگاروں کے لئے روزگار کے مواقع کھل گئے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے سہولت بازار پراجیکٹ سے55 ہزار خاندانوں کے گھر میں چولہا جلنے لگا۔ پنجاب بھر میں46 سہولت بازاروں میں 9200 لوگوں کو باعزت روزگار مل گیا۔ سہولت بازارو ں میں ایک سال میں ساڑھے 8 کروڑ افراد نے ساڑھے 42کروڑ روپے کی خریداری کی۔ 46 سہولت بازاروں میں سبزیوں اور پھلوں سمیت 13 اشیائے خورد و نوش ہول سیل نرخ پر فراہم کئے گئے اور 11کروڑ روپے کی بچت ہوئی۔ وزیرآباد، چونیاں، جڑانوالہ، چنیوٹ، خانیوال، بھلوال، پتوکی، اوکاڑہ اور مظفرگڑھ میں سستی اور معیاری اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے مزید 30 نئے سہولت بازار 30 جون تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کر دیا۔ سہولت بازاروں کو بتدریج پنجاب کی ہر تحصیل میں قائم کرنے کے لئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ سہولت بازاروں سے سستی اور معیاری اشیائے خورد ونوش کی آسان فراہمی ممکن ہوئی ہے۔ پنجاب کے ہر شہری کو سستی اور معیاری اشیاء مہیا کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سستی اور معیاری سہولت بازاروں معیاری اشیاء سہولت بازار
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
پنجاب حکومت (Punjab Government)نے یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی سرکاری تعطیلات کے پیش نظر صوبے کے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی تنخواہیں، الاؤنسز اور پنشن مقررہ تاریخ سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کو جولائی کی تنخواہیں اور واجب الاؤنسز 31 جولائی کو ادا کیے جائیں گے، جبکہ صوبے کے تمام پنشنرز کو بھی اسی روز جولائی کی پنشن جاری کر دی جائے گی۔
محکمہ خزانہ نے بتایا کہ اس سلسلے میں گورنر پنجاب (Governor of Punjab) نے 31 جولائی کو تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کی منظوری دے دی ہے تاکہ تعطیلات کے باعث ادائیگی میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔
مزیدپڑھیں:دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
فیصلے پر عملدرآمد کے لیے محکمہ خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب (Accountant General Punjab)، تمام ضلعی ٹریژری دفاتر اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران کو باضابطہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس کے ساتھ متعلقہ بینکوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 31 جولائی کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کی پنشن کی بروقت ادائیگی کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کریں۔
حکام کے مطابق یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو بروقت ادائیگی یقینی بنائی جا سکے اور انہیں مالی معاملات میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔