پی ایس ایل 11 میں بڑا انقلاب، ڈرافٹ سسٹم ختم، کھلاڑیوں کی سلیکشن آکشن کے ذریعے ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان سپر لیگ کے انتظامی ڈھانچے میں اہم تبدیلیوں کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے تحت ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن میں کھلاڑیوں کی سلیکشن روایتی ڈرافٹ سسٹم کے بجائے آکشن کے ذریعے کی جائے گی۔
پی سی بی کے مطابق آکشن سسٹم متعارف کرانے کا مقصد ٹیموں کو مزید متوازن بنانا اور کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے مطابق زیادہ مالی فائدہ فراہم کرنا ہے۔ نئے فارمیٹ کے تحت ہر فرنچائز آکشن سے قبل مجموعی طور پر چار کھلاڑی ریٹین کر سکے گی، تاہم شرط یہ ہوگی کہ ہر کیٹیگری سے زیادہ سے زیادہ ایک کھلاڑی کو برقرار رکھا جا سکے گا۔
انتظامی اصلاحات کے تحت نئے ایڈیشن میں مینٹورز، برانڈ ایمبیسڈر اور رائٹ ٹو میچ کے قوانین کو ختم کر دیا گیا ہے۔ لیگ میں شامل ہونے والی دونوں نئی ٹیموں کو بھی آکشن سے قبل چار، چار کھلاڑی منتخب کرنے کی اجازت دی گئی ہے تاکہ وہ مسابقتی اسکواڈ تشکیل دے سکیں۔
اس کے علاوہ ہر فرنچائز کو ایک بین الاقوامی کھلاڑی کو ڈائریکٹ سائن کرنے کی اجازت دی گئی ہے، تاہم اس کے لیے شرط عائد کی گئی ہے کہ متعلقہ کھلاڑی 2025 کے پی ایس ایل ایڈیشن کا حصہ نہ رہا ہو۔
واضح رہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا 11واں ایڈیشن 26 مارچ سے شروع ہوگا، جبکہ اس سیزن میں پہلی بار فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں بھی میچز کھیلے جائیں گے، جو لیگ کی توسیع اور مقبولیت میں اضافے کی ایک اہم کڑی قرار دی جا رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین کی معروف کمپنی فیمسن کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں غذائی تحفظ، جدید زرعی ٹیکنالوجی اور فوڈ اسٹوریج کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے چینی وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعاون سے یہ دوستی مزید مستحکم ہوگی۔شہباز شریف نے فیمسن کی جانب سے پاکستان میں اجناس کے اسٹوریج مراکز کو جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی متعارف ہوگی، غذائی تحفظ میں بہتری آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ان منصوبوں میں پاکستان کی افرادی قوت کی ہنرمندی اور پیشہ ورانہ تربیت کو بھی شامل کیا جائے تاکہ مقامی افرادی قوت جدید زرعی ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکے۔فیمسن کے چیف ایگزیکٹو جیک چین نے پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کے حالیہ دور چین کے دوران ہونے والی ملاقات کے نتیجے میں وہ پاکستان آئے ہیں تاکہ غذائی تحفظ سے متعلق قابلِ عمل منصوبوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرپراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی اسلام آباد بار سے ہو گی:اعظم نذیر تارڑ اگلی خبرلاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکیCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم