data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں سکیورٹی گارڈ کے مبینہ تشدد کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ نیو ٹاؤن میں درج کرلیا گیا ہے جبکہ نامزد سکیورٹی گارڈ کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق جاں بحق نوجوان محمد وقار اپنی والدہ کو میڈیکل چیک اپ کے لیے اسپتال لایا تھا۔ واپسی کے وقت اسپتال کی پارکنگ میں سکیورٹی گارڈ کے ساتھ اس کا تنازع پیدا ہوا، جس دوران گارڈ نے محمد وقار کو مُکے اور لاتیں ماریں۔

ایف آئی آر میں مزید بتایا گیا ہے کہ تشدد کے بعد محمد وقار کی طبیعت بگڑ گئی اور وہ دل کا دورہ پڑنے سے موقع پر ہی انتقال کرگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دو روز قبل پیش آیا تھا اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سکیورٹی گارڈ

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی

محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق