سانحہ گل پلازہ کے تمام متاثرین کی بحالی کریں گے: وزیراعلیٰ سندھ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ سانحہ گل پلازہ کے تمام متاثرین کی بحالی کریں گے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء، شرجیل میمن، ناصر حسین ، سعید غنی، میئر اور دیگرشریک ہوئے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ گل پلازہ میں آگ لگنےپر شدید دکھ ہے، جانی نقصان کا مطلب ہے کہ کئی خاندان متاثر ہوئے ہیں، تمام متاثرین چلتے ہوئے کاروبار سےبے روزگار ہوگئے، میں چاہتا ہوں تمام متاثرین کی بحالی کے لیے اقدامات کروں۔
محسن نقوی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم سے متعلق تمام تیاریوں کو روک دیا
مراد علی شاہ نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو کا بار بار فون آ رہا ہے، پیپلز پارٹی قیادت چاہتی ہے کہ گل پلازہ کے تاجروں کو فوری بحال کیا جائے، پلازہ کے تمام متاثرین کو بحال کریں گے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کس طرح تمام متاثرین کی بحالی ہو، اس کا فیصلہ کرنا ہے، بتایاجارہاہےکہ گل پلازہ میں 1200 دکانیں ہیں، یعنی 1200 متاثرین ہیں۔
اس کے علاوہ مراد علی شاہ نے حکام کو ہدایت کی کہ ملبہ اٹھانے کا کام فوری شروع کریں، آگ لگنے کی فرانزک رپورٹ بنوائیں گےتاکہ معلوم ہو سکے آگ کیسے لگی، گل پلازہ واقعہ میں شہید ہونے والوں کے خاندانوں کو فوری معاوضہ دینا چاہتا ہوں۔
گل پلازہ میں لگی آگ بجھاتے ہوئے زندگی کی بازی ہارنے والا فائرفائٹر فرقان سپرد خاک
ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے گل پلازا متاثرین کے لیے کمیٹی قائم کردی۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: تمام متاثرین کی بحالی مراد علی شاہ نے گل پلازہ پلازہ کے
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔