اسلام آباد ( ملک نجیب ) مری روڈ رابی سینٹر کے قریب پیش آنے والے شدید روڈ ٹریفک حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 راولپنڈی کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ اطلاعات کے مطابق ممکنہ طور پر ایک تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر روڈ کے درمیان موجود ڈیواڈر کو کراس کر کے مخالف سمت سے آنے والی ایک کار اور موٹر سائیکل سواروں سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں موقع پر ہی دو افراد جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت امدادی کارروائی کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ریسکیو ایمبولینسوں کے ذریعے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا، جبکہ ایک شخص کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ ریسکیو آپریشن کی نگرانی ایمرجنسی آفیسر آپریشن حمزہ علی خان نے کی۔ جاں بحق ہونے والوں میں 25 سالہ ذوہیب اور 42 سالہ رضوان اور زخمیوں میں 59 سالہ منیر اور 20 سالہ مزمل شامل ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ 34 سالہ شہریار کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی انجینئر صبغت اللہ نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائیونگ کے دوران تیز رفتاری، ون وے کی خلاف ورزی اور موٹر سائیکل پر بغیر ہیلمٹ سفر کرنا قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بنتا ہے۔ شہری ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں، سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ حادثات سے بچاؤ ممکن بنایا جا سکے۔

راولپنڈی
مری روڈ پر صبح سویرے ایک بڑا حادثہ
دو کاروں کی آپس میں ٹکر
ایک موٹر سائیکل سوار اور ایک مسافر جاں بحق ہو گئے جبکہ دونوں کار سوار معمولی زخمی حالت میں ہسپتال منتقل pic.

twitter.com/iTJgGunXzD

— Shahid Hussain (@ShahidHussainJM) January 19, 2026

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی

فائل فوٹو

کوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک