سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے سابق صدر عارف علوی کے ڈینٹل کلینک کو ڈی سیل کرنے پر درخواست گزار کی جانب سے مزید کارروائی نہ کرنے کے بیان پر درخواست نمٹا دی۔ 

سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے سابق صدر عارف علوی کے ڈینٹل کلینک سیل کئے جانے کیخلاف ڈی جی ایس بی سی اے اور دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی تاہم درخواستگزار کے وکیل نے مزید کارروائی نہ کرنے کا کہا گیا جس پر عدالت نے درخواست نمٹادی۔

سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو سابق صدر عارف علوی کے ڈینٹل کلینک سیل کئے جانے کیخلاف ڈی جی ایس بی سی اے اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

بیرسٹر علی طاہر نے موقف دیا کہ ایس بی سی اے نے توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کے بعد کلینک ڈی سیل کردیا ہے۔

ڈینٹل کلینک ڈی سیل ہونے کے بعد کیس میں مزید کارروائی نہیں چاہتے۔ عدالت نے درخواست واپس لینے پر کیس نمٹا دیا۔

ڈاکٹر عارف علوی کی اہلیہ نے ایس بی سی اے کی جانب سے ڈینٹل کلینک سیل کرنے پر عدالت سے رجوع کیا تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سابق صدر عارف علوی مزید کارروائی ایس بی سی اے ڈی سیل

پڑھیں:

ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے اثاثوں اور انتخابی دستاویزات کی تفصیلات حاصل کرنے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی۔یہ درخواست میاں آصف محمود ایڈووکیٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی، جس میں ثاقب چدھڑ کے کاغذاتِ نامزدگی اور اثاثوں کی تصدیق شدہ نقول فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ثاقب چدھڑ کے خلاف سپیکر پنجاب اسمبلی کے پاس نااہلی کی درخواست پہلے ہی دائر کی جا چکی ہے لہٰذا ان کی رکنیت برقرار رہنے یا نہ رہنے کے معاملے کی جانچ پڑتال کے لئے انتخابی ریکارڈ کا معائنہ ناگزیر ہے۔درخواست گزار کے مطابق رکن اسمبلی پر ایک خاتون کو مہنگی گاڑیاں، قیمتی تحائف اور جائیداد بطور تحفہ دینے کے الزامات سامنے آئے ہیں، جن کی روشنی میں ان کی مالی حیثیت اور آمدن کے ذرائع کا قانونی جائزہ لینا عوامی اہمیت کا معاملہ بن چکا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ منتخب نمائندے قانون کے تحت اپنے اثاثے ظاہر کرنے کے پابند ہیں، اس لئے ثاقب چدھڑ، ان کی اہلیہ اور زیر کفالت افراد کے تمام موجودہ اور سابقہ اثاثوں کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ شفافیت اور احتساب کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے متعلقہ انتخابی اور مالی ریکارڈ تک رسائی ضروری ہے، تاکہ حقائق کی بنیاد پر معاملے کا جائزہ لیا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • نیپرا، بجلی 1 روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • پی ٹی آئی کے اہم رہنما گلگت بلتستان سے نکال دیے گئے
  • وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا اہم اجلاس
  • بجلی 1 روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب
  • میاں بیوی کو تین سالہ بچی سمیت اٹھانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ کرنے کی درخواست ، لاہور ہائیکورٹ کی متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت
  • ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
  • اے پی ایس شہدا کے لواحقین کو معاوضہ پیکج کی عدم ادائیگی، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا
  • سارا انعام قتل کیس: شاہنواز امیر کی اپیلوں پر سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی
  • نیتن یاہو کا لبنان میں فوجی کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان