گل پلازہ میں آگ کا خوفناک منظر، سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
کراچی:
گل پلازہ میں آتشزدگی کے خوفناک منظر کی ابتدائی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔
ایم اے جناح روڈ پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں گل پلازہ سے دھواں اٹھتے دیکھا جا سکتا ہے، جس وقت آگ لگی اس وقت ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک رواں دواں تھی۔
سی سی ٹی وی کیمرے کی ریکارڈنگ میں وقت 10 بجکر 22 منٹ ہو رہا تھا۔
مزید پڑھیںحکومت سندھ کا سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان
گل پلازہ آتشزدگی میں تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے، کراچی پولیس چیف
گل پلازہ آتشزدگی: خریداری ہوگئی، نکل رہے ہیں،اپنی شادی کی شاپنگ میں مصروف لاپتاخاتون کی آخری گفتگو
واضح رہے کہ گل پلازہ میں ہفتے کو لگنے والی آگ پر 36 گھنٹے بعد قابو پایا گیا، اب تک 15 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 70 سے زائد لاپتا ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گل پلازہ میں سی سی ٹی
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔