اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی میں اشتہارات کی نئی حکمت عملی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی معروف کمپنی اوپن اے آئی نے اپنے مقبول چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی میں اشتہارات کے نفاذ کے لیے نئی حکمت عملی کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت مفت صارفین کو چیٹ کے دوران مخصوص اشتہارات دکھائے جائیں گے۔
اوپن اے آئی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ اشتہارات صارف کی حالیہ گفتگو اور دلچسپیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ذاتی نوعیت کے ہوں گے، تاہم صارف کی پرائیویسی کا مکمل تحفظ کیا جائے گا۔
کمپنی نے واضح کیا ہے کہ اشتہارات ہمیشہ چیٹ کے جوابات کے نیچے ظاہر ہوں گے اور انہیں واضح طور پر “اشتہار” کے طور پر نشان زد کیا جائے گا۔ حساس موضوعات جیسے صحت، ذہنی صحت یا سیاست سے متعلق کوئی اشتہار صارف کو نہیں دکھایا جائے گا، نیز ایسا بھی نہیں ہوگا کہ صارف کی عمر یا ذاتی معلومات کے لیے کوئی الگ سسٹم استعمال کیا جائے۔
اوپن اے آئی نے یہ بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ صارفین کی گفتگو کسی اشتہاری کمپنی کو فروخت نہیں کی جائے گی اور یہ ڈیٹا کسی بیرونی ادارے تک منتقل نہیں ہوگا۔
اوپن اے آئی کا کہنا ہے کہ صارفین کو اختیار ہوگا کہ وہ اشتہار کی پرسنلائزیشن کو بند کریں اور اشتہارات کے لیے استعمال ہونے والے ڈیٹا کو مکمل طور پر کلیئر کر سکیں، یہ اقدام چیٹ جی پی ٹی گو کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کے ساتھ کیا گیا ہے تاکہ مفت صارفین بھی جدید تجربہ حاصل کر سکیں۔
پاکستان میں یہ سبسکرپشن پلان پہلے سے دستیاب ہے، لیکن اب اسے دنیا بھر میں پیش کیا جا رہا ہے۔ چیٹ جی پی ٹی گو کا سبسکرپشن پلان ماہانہ 8 ڈالرز پر دستیاب ہے، جو کہ کمپنی کا اب تک کا سب سے کم قیمت والا سبسکرپشن پلان ہے، جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ صارفین کو جدید اے آئی ٹیکنالوجی تک رسائی فراہم کرنا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چیٹ جی پی ٹی اوپن اے اے آئی
پڑھیں:
پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں 20ویں قومی ورکشاپ کے دوران بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی کوششیں اور عوامی حمایت بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کا باعث بنیں گی، جبکہ امن و استحکام کے لیے فورسز اور عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، انہوں نے دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے کے خاتمے اور پاکستان کے خلاف سرگرم عناصر کے مکمل سدباب کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرپرستی میں سرگرم پراکسیز بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم مسلح افواج عوامی حمایت کے ساتھ دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائیں گی۔ فیلڈ مارشل نے دہشتگردی کے خلاف جاری اقدامات اور قومی سلامتی کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر ورکشاپ کے شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرصدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ اگلی خبرپاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم