گل پلازہ مالک سے متاثرین کی مدد کیلئے بات ہوئی: عقیل کریم ڈھیڈی
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت عقیل کریم ڈھیڈی نے سماء ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں پہلے ہمیں متاثرین کی مدد کرنی چاہیے، ہم اس وقت مل کر کوشش کریں کہ ہم متاثرین کیلئے کیا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گل پلازہ میں آگ سے 8 ارب کے قریب نقصان ہوا ہے، یہ لوگ مڈل کلاس سے تعلق رکھتے ہیں، اپنے طور پر متاثرین کی مدد کریں پھر سندھ حکومت سے بات چیت کریں، اسی طرح ہم کام کریں گے تو وفاقی،صوبائی حکومت بھی تعاون کریں گی۔
عقیل کریم ڈھیڈی کا کہناتھا کہ میری پلازہ مالک سے بھی بات ہوئی، پلازہ مالک سے بھی متاثرین کی مدد کیلئے بات ہوئی، پکڑ دھکڑ ہمارا کام نہیں ہے،اس سے باہر نکلنا ہو گا، وسائل کم ہونے کے باوجود فائر فائٹر نے جان کا نذرانہ دیا، ہم سب سانحے کے ذمہ دارہیں، 1200خاندان ہیں ان کے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے۔
جاوید بلوانی کا کہناتھا کہ ایسے حادثات میں سب کو مل کر متاثرین کی مدد کرنی چاہیے، وزیراعلیٰ سے یہی بات کی کہ متاثرین کی مدد کی چاہیے، سندھ حکومت نے آج کافی چیزوں کا اعلان کیا ہے، وزیراعلیٰ نے شہداکی امداد کا اعلان کیا ہے، وزیراعلیٰ نے عمارت دوباہ تعمیر کرنے کا کہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 5 روز کے دوران 22 شہری جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اعلامیے کے مطابق زخمیں میں 11 مرد، 5 خواتین 7 بچے شامل ہیں جبکہ تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 37 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 29 گھروں کو جزوی جبکہ 8 گھر مکمل منہدم ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثات پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان , بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال لوئر، دیر لوئر اور اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور، ٹانک، تور غر اور کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں پیش آئے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرین میں جلد امدادی سامان تقسیم کردے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ صوبہ کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اور بہاو معمول کے مطابق ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں کا یہ سلسلہ آج تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں جبکہ حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس/ اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔