اسلام آباد : ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی کا کہنا ہے کہ جدید سیکیورٹی فیچرز کی وجہ سے پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں بہتری دیکھی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی کی سفیر اینا لیپل نے پاسپورٹس ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا. محکمہ پاسپورٹس کے حوالے سے جرمن سفیر اور اعلی سطح وفد کو بریفنگ کیا۔وفد کو پاسپورٹ سیکیورٹی فیچرز اور معیاری سروس ڈیلیوری ، محکمہ پاسپورٹس کی ڈیجیٹلائزیشن، اصلاحات اور خدمات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔وفد نے ای پاسپورٹس، کال سینٹر، فرانزک لیب اور جدید پروڈکشن یونٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈی جی پاسپورٹس نے عالمی معیار کی پاسپورٹس پروڈکشن کے حوالے سے آگاہ کیا۔جرمن سفیر نے ای پاسپورٹس کی پروڈکشن اور جدید سیکیورٹی فیچرز کو سراہا۔ڈی جی پاسپورٹس کا کہنا تھا کہ جدید سیکیورٹی فیچرز کی وجہ سے پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں بہتری دیکھی گئی، پاسپورٹ سیکیورٹی فیچرز کے لیے عالمی معیار کے مطابق اقدامات کیے گئے۔مصطفی جمال قاضی کا کہنا کہ ای پاسپورٹس نے شہریوں کی امیگریشن کے عمل کو آسان اور محفوظ بنایا۔جرمن سفیر نے ڈی جی پاسپورٹس کو محکمے کے حوالے سے مکمل تکنیکی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: جدید سیکیورٹی فیچرز ڈی جی پاسپورٹس

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

 عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار