راولپنڈی: اسپتال میں سیکیورٹی گارڈ کے تشدد سے نوجوان جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا
راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں سیکیورٹی گارڈ کے مبینہ تشدد سے نوجوان جاں بحق ہوگیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔
تھانا نیو ٹاؤن میں درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق نوجوان اپنی والدہ کو میڈیکل چیک اپ کے لیے اسپتال لایا تھا، واپسی پر اسپتال کی پارکنگ میں تنازع پیش آیا۔
فائرنگ کا واقعہ تھانہ روات کے علاقے میں پیش آیا ہے، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق سیکیورٹی گارڈ نے نوجوان کو مکے اور لاتیں ماریں، نوجوان محمد وقار تشدد کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دو روز قبل ہولی فیملی اسپتال کی پارکنگ میں پیش آیا، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی گارڈ
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔