Jasarat News:
2026-06-03@06:12:18 GMT

پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں بہتری ریکارڈ

اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد : ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی کا کہنا ہے کہ جدید سیکیورٹی فیچرز کی وجہ سے پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں بہتری دیکھی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی کی سفیر اینا لیپل نے پاسپورٹس ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا.

محکمہ پاسپورٹس کے حوالے سے جرمن سفیر اور اعلی سطح وفد کو بریفنگ کیا۔وفد کو پاسپورٹ سیکیورٹی فیچرز اور معیاری سروس ڈیلیوری ، محکمہ پاسپورٹس کی ڈیجیٹلائزیشن، اصلاحات اور خدمات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

وفد نے ای پاسپورٹس، کال سینٹر، فرانزک لیب اور جدید پروڈکشن یونٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈی جی پاسپورٹس نے عالمی معیار کی پاسپورٹس پروڈکشن کے حوالے سے آگاہ کیا۔جرمن سفیر نے ای پاسپورٹس کی پروڈکشن اور جدید سیکیورٹی فیچرز کو سراہا۔

ڈی جی پاسپورٹس کا کہنا تھا کہ جدید سیکیورٹی فیچرز کی وجہ سے پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں بہتری دیکھی گئی، پاسپورٹ سیکیورٹی فیچرز کے لیے عالمی معیار کے مطابق اقدامات کیے گئے۔

مصطفی جمال قاضی کا کہنا کہ ای پاسپورٹس نے شہریوں کی امیگریشن کے عمل کو آسان اور محفوظ بنایا۔جرمن سفیر نے ڈی جی پاسپورٹس کو محکمے کے حوالے سے مکمل تکنیکی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سیکیورٹی فیچرز ڈی جی پاسپورٹس

پڑھیں:

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

نیویارک(نیوز ڈیسک)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی تجارتی اعداد و شمار کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں تقریباً 1 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد یہ 97 ڈالرز فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت بھی بڑھ کر 95 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی۔

بین الاقوامی تجارتی اعداد و شمار کے مطابق یو اے ای مربن کی فی بیرل قیمت 96 ڈالرز ہو گئی۔

ماہرین کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال، سپلائی سے متعلق خدشات اور عالمی طلب میں اضافے کے باعث سامنے آئی ہے۔

مزید پڑھیں۔معاون خصوصی / وزیر مملکت نے اپنی وزارت میں پندرہ لاکھ کے مساج کا بل جمع کروادیا

متعلقہ مضامین

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
  • ویمنز ٹی20 رینکنگ؛ پاکستانی اسپنر سعدیہ اقبال بڑے اعزاز سے محروم
  • اسحاق ڈار کا کویتی وزیر خارجہ سے رابطہ‘ بیلجیئم میں تعینات پاکستانی سفیر کی ملاقات
  • اٹلی میں 10500 پاکستانیوں کو لیبر موبیلیٹی معاہدے کے تحت روزگار مواقع ملیں گے, اطالوی سفیر
  • ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر
  • پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری سفر کا نیا معاہدہ
  • پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم
  • پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا ختم کرنے کا معاہدہ
  • گورنر خیبرپختونخوا سے ترک سفیر کی ملاقات ، باہمی تعاون ،دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال
  • ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر