پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کی وطن واپسی جاری، مجموعی تعداد سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس ) پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، مجموعی تعداد منظر عام پر آگئی۔ رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر اب تک 2 لاکھ 75 ہزار 183 افغان شہریوں کی وطن واپسی یقینی بنائی جا سکی ہے، اب تک تین فیز میں افغان شہریوں کی وطن واپسی کے اقدامات کیے گئے۔پہلے فیز میں یکم نومبر 2023 سے 14 فروری 2025 تک 82 ہزار 916 افغان شہریوں کا انخلا ممکن ہوا، دوسرے فیز میں 15 فروری 2025 سے 31 اگست 2025 تک 44 ہزار 584 افغان شہری واپس بھیجے گئے۔

یکم ستمبر2025 سے تاحال افغان شہریوں کے انخلا کا تیسرا فیز جاری ہے، تیسرے فیز میں اب تک ایک لاکھ 47 ہزار 683 افغانیوں کو وطن واپس بھیجا جا چکا ہے۔رپورٹ کے مطابق تیسرے فیز کے دوران چمن بارڈر سے رضاکارانہ طور پر ایک لاکھ 44 ہزار 253 افغانی وطن واپس گئے، تیسرے فیز کے دوران سندھ بھر کے ٹرانزٹ پوائنٹس سے 3 ہزار 430 افغان شہری واپس گئے۔تیسرے فیز میں کراچی سے اب تک مجموعی طور پر 3 ہزار 327 افغان شہریوں کی وطن واپسی ممکن ہوئی، کراچی سے جانے والوں میں 2 ہزار 364 غیر قانونی طور پر مقیم افغانی، 136 افغان سٹیزن کارڈ کے حامل جبکہ 827 پروف آف ریذیڈنس رکھنے والے افغانی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حیدرآباد سے 85 افغانیوں کا انخلا ممکن ہوا، جن میں 73 غیر قانونی طور پر اور پروف آف ریذیڈنس رکھنے والے تھے، تیسرے فیز میں شہید بے نظیر آباد سے 7غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کا انخلا ہوا۔تیسرے فیز میں سکھر سے 9 غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو واپس بھیجا گیا جبکہ لاڑکانہ سے غیر قانونی طور پر مقیم 2 افغانیوں کی وطن واپسی ممکن ہوئی۔رپورٹ کے مطابق تیسرے فیز میں سندھ بھر کے ٹرانزٹ پوائنٹ سے مجموعی طور پر 3 ہزار 430 افغان شہری واپس گئے جن میں 2 ہزار 455 غیر قانونی طور پر مقیم افغانی، 136 افغان سٹیزن کارڈ کے حامل جبکہ 839 پروف آف ریذیڈنس رکھنے والیافغانی شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئر مین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،فائر سیفٹی کے اقدامات کا جائزہ چیئر مین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،فائر سیفٹی کے اقدامات کا جائزہ برطانیہ کی ہائی کمشنر، جین میریٹ کی نائب وزیر اعظم سے ملاقات،باہمی تعلقات پر گفتگو یوسف رضا گیلانی کی زیرِ صدارت سینیٹ کا اجلاس، متعدد اہم بلز پیش اور منظور جعلی دستاویزات کی تیاری،سینئر سول جج گرفتار،مرکزی ملزم کی نشاندہی روسی فوج سلاویانسک شہر سے 30 کلومیٹردور، یوکرین کے 1210 فوجی ہلاک پنجاب، مدارس کے نظام میں عدم مداخلت اور نصاب تبدیل نہ کرنے کی یقین دہانی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: افغان شہریوں کی وطن واپسی مقیم افغان شہریوں

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

 عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا