data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

روس نے پھر یوکرین پر ایک بڑا ڈرون حملہ کر دیا ہے جس میں 2 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین کے شہر خارکیف پر روسی حملے میں یوکرین کے توانائی کے نظام کو بھی مزید نقصان پہنچا، صدر زیلنسکی نے روسی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رات کے وقت ہونے والے اس حملے میں دو سو سے زائد ڈرونز استعمال کیے گئے، روس سفارتکاری میں سنجیدہ نظر نہیں آتا۔

یوکرین کے مختلف علاقوں میں یہ حملے ایک ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب یوکرینی حکام اور بین الاقوامی ثالث ایک نئے مرحلے کی بات چیت کی طرف بڑھ رہے ہیں، امریکا اور یوکرین کے درمیان امن مذاکرات جاری ہیں، جس میں جنگ کے بعد کے منظرنامے پر غور کیا جا رہا ہے۔

زیلینسکی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ صرف اس ہفتے روس کی جانب سے یوکرین پر 1,300 سے زیادہ ڈرونز، اور تقریباً 1,050 گائیڈڈ بم اور مجموعی طور پر مختلف اقسام کے 29 میزائل فائر کیے گئے ہیں۔

زیلنسکی نے عالمی رہنماؤں کو ایک اور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہی وجہ ہے کہ یوکرین کو اب بھی کہیں زیادہ تحفظ کی ضرورت ہے، سب سے بڑھ کر فضائی دفاعی نظام کے لیے زیادہ میزائلوں کی۔ اگر روس جان بوجھ کر سفارتی عمل کو سبوتاژ کر رہا ہے تو دنیا کا ردعمل فیصلہ کن ہونا چاہیے، یعنی یوکرین کے لیے مزید مدد اور روس پر اور دباؤ۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: یوکرین کے

پڑھیں:

پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع

حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔

ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔

سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ