data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

یورپی ممالک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گرین لینڈ سے متعلق بیانات کے بعد ڈنمارک کی خودمختاری کی حمایت کرتے ہوئے محدود فوجی تعیناتی کا اعلان کر دیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ تعیناتی نیٹو کی فوجی مشق آپریشن آرکٹک اینڈیورنس کے تحت کی جا رہی ہے، جس کی قیادت ڈنمارک کر رہا ہے، تاہم اس مشق میں امریکا شامل نہیں ہے۔

رپورٹس کے مطابق برطانیہ نے ایک فوجی افسر، نیدرلینڈز نے ایک جبکہ فن لینڈ، ناروے اور سویڈن نے دو، دو فوجی اہلکار گرین لینڈ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فرانس نے 15 اور جرمنی نے 13 فوجی تعینات کیے ہیں۔ اس طرح ڈنمارک کے علاوہ دیگر یورپی ممالک کے تقریباً 37 فوجی اہلکار اس مشق میں حصہ لے رہے ہیں۔

ڈنمارک پہلے ہی گرین لینڈ میں تقریباً 150 فوجی تعینات کر چکا ہے، جن میں ایلیٹ سیریئس ڈاگ سلیڈ پیٹرول بھی شامل ہے۔ جرمنی، فرانس، برطانیہ، سویڈن، ناروے، فن لینڈ اور نیدرلینڈز اس مشق کا حصہ ہیں، جبکہ پولینڈ، اٹلی اور ترکیہ نے فوج بھیجنے سے انکار کیا ہے۔

یورپی حکام کے مطابق اس مشن کا مقصد گرین لینڈ کا براہِ راست دفاع نہیں بلکہ مستقبل میں کسی بڑے فوجی اقدام کی صلاحیت اور ہم آہنگی کا جائزہ لینا ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا کے بغیر نیٹو کی یورپی قوتیں مکمل دفاعی صلاحیت نہیں رکھتیں، تاہم یہ تعیناتی یورپ کے دفاعی عزم کی علامت سمجھی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ بیانات میں گرین لینڈ کو امریکی سلامتی کے لیے اسٹریٹجک اہمیت کا حامل قرار دیا تھا اور وہاں روسی و چینی سرگرمیوں پر تشویش ظاہر کی تھی۔

اسی تناظر میں امریکا اور یورپ کے درمیان تجارتی کشیدگی بھی سامنے آئی، جب ٹرمپ نے یورپی ممالک پر اضافی ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دی۔

یورپی ممالک ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، نیدرلینڈز، ناروے، سویڈن اور برطانیہ نے ان دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ ڈنمارک کی حکومت اور گرین لینڈ کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور یہ فوجی مشقیں کسی ملک کے لیے خطرہ نہیں ہیں۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: یورپی ممالک گرین لینڈ

پڑھیں:

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں  کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے  مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی