فتنہ الہندوستان دہشتگرد ہلاکتیں، وزیر اعظم کی CTD کی تحسین
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے دھشتگردوں کے خلاف کامیاب کاروائی پر سی ٹی ڈی کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائیوزیرِ اعظم کی دھشتگردوں کے شرپسندی کے منصوبے کو ناکام بنانے اور 5 دھشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سی ٹی ڈی کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔
ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔