Jasarat News:
2026-07-24@07:38:43 GMT

حکومت وکلا کی طاقت کو تقسیم کررہی ہے،اسد قیصر

اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد:پی ٹی آئی کے مرکزی رہنمااسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت کوشش کر رہی کہ وکلا کی طاقت کو تقسیم کیا جائے اور قانون کی حکمرانی سے دور رکھا جائے۔

اسد قیصر کے ایکس کے مطابق اس وقت ملک جس ڈگر پر چل رہا ہے، یا ملک کو جس طرح چلایا جا رہا ہے، ممکن نہیں کہ ملک اس طرح آگے بڑھ سکے۔

وکلا برادری ایک ایسا طبقہ ہے جو سب سے زیادہ علم اور سمجھ رکھنے والا سمجھا جاتا ہے۔ وکلا تنظیموں نے جتنی بھی تحریکیں چلائی ہیں، ملک میں تبدیلی لانے میں بنیادی کردار ادا کیا ہے، جس میں سندھ ہائی کورٹ بار اور کراچی ہائی کورٹ بار کا موثر کردار رہا ہے۔

 میں کراچی بار کو سراہتا ہوں، لیکن جس طرح بار ایسوسی ایشن میں حکومتی اثر و رسوخ بڑھتا جا رہا ہے، حکومت یہ کوشش کر رہی ہے کہ وکلا کی طاقت کو تقسیم کیا جائے۔

اعظم نذیر تارڑ گروپ اس کوشش میں ہے، جس طرح انہوں نے خزانوں کے منہ کھول دیے ہیں، ان کا اصل ایجنڈا یہ ہے کہ وکلا کو قانون کی حکمرانی سے دور رکھا جائے۔

 مزید برآں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن جاری کرنا اسپیکر قومی اسمبلی کی صوابدید ہے، جو انہوں نے جاری کر دیا ہے۔

 پیر کوسپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد ہی جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں شرکت کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

ویب ڈیسک Faiz alam babar

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: رہا ہے

پڑھیں:

سٹی کورٹ: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم

کراچی کی سٹی کورٹ میں ڈاکٹر آکاش قتل کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے پولیس کو مقدمے کی تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

پولیس کے مطابق ایس آئی یو ویسٹ نے ڈاکٹر آکاش کے قتل میں ملوث ملزمان کے خلاف مزید کارروائی کرتے ہوئے تین افراد، سریش عرف ساگر، انیل اور رام چند کے قتل کا مقدمہ اسلم پہنور اور اس کے ساتھیوں کے خلاف درج کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسلم پہنور ایک ڈکیت گروہ کا سرغنہ ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں زیر حراست تین ملزمان اور ایک ہیڈ کانسٹیبل زخمی ہو گئے۔ بعد ازاں زیر حراست تینوں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے، جبکہ زخمی ہیڈ کانسٹیبل کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر آکاش کو بینک سے رقم لے کر جاتے ہوئے قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے اس کیس میں تین ملزمان کو گرفتار کیا تھا، جو دوران حراست ہلاک ہو گئے۔

متعلقہ مضامین

  • سٹی کورٹ: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
  • شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کا دوٹوک مؤقف، یکطرفہ طاقت کے استعمال پر سخت تنقید کردی
  • مسجد اقصیٰ کی حیثیت تبدیل کرنے کی ہر کوشش مسترد، 8 اسلامی ممالک کا اسرائیل کو فوری انتباہ
  • کوڑا ٹیکس کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز متحرک
  • بحری جہازوں کو ہونے والے نقصان کا ازالہ منجمد ایرانی اثاثوں سے کیا جائے گا، ٹرمپ کا بڑا اعلان
  • مودی حکومت کی غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم سے تنقیدی آوازوں کودبانے کی کوشش
  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار