زرعی پیداوار بڑھانے میں کردار ادا کریں، وزیر اعظم کا کسانوں اور ماہرین پر زور
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بنیادی طور پر ایک زرعی معیشت ہے اور ملک کی 65 فیصد آبادی دیہی علاقوں میں رہتی ہے، جبکہ زراعت ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کسانوں، زرعی اداروں، اساتذہ اور ماہرین پر زور دیا کہ وہ آگے بڑھ کر زرعی پیداوار بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان کاروباری شخصیات کے درمیان بی ٹو بی (B2B) اور جی ٹو جی (G2G) ایم او یوز پر دستخط ہو چکے ہیں اور انہیں عملی معاہدوں میں تبدیل کرنے کے لیے مثبت پیشرفت جاری ہے،دنیا میں کامیابی بغیر محنت کے حاصل نہیں ہوتی۔
شہباز شریف نے بتایا کہ ایک ہزار زرعی گریجویٹس کو جدید ٹیکنالوجی اور جدید طریقوں کے ذریعے زرعی پیداوار میں اضافہ کے لیے چین کے تحقیقی مراکز میں تربیت کے لیے بھیجا گیا ہے جو وقت کی اہم ضرورت ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ زیادہ پیداوار اور اعلیٰ معیار کے ذریعے تجارتی سرپلس حاصل کیا جائے۔
وزیر اعظم نے پالیسی ریٹ میں کمی کی جانب بھی توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ یہ 22 فیصد سے کم ہو کر ساڑھے 10 فیصد پر آ چکا ہے جو معیشت کے لیے مثبت پیشرفت ہے۔ انہوں نے سی پیک کو گیم چینجر منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب سی پیک فیز ٹو کے منتظر ہیں اور امید ظاہر کی کہ چین کے صدر پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی سالگرہ کی تقریبات میں پاکستان کے مہمان ہوں گے۔
شہباز شریف نے نوجوانوں کو ملک کا مستقبل قرار دیتے ہوئے کہا کہ محنت اور خلوص کے ساتھ پاکستان کو عظیم بنایا جا سکتا ہے اور روشن کل کی امید دی جا سکتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل کہا کہ چین کے کے لیے
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔