انڈر 19 ورلڈکپ؛ پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کرلی۔
ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49 اوورز میں 187 رنز بنائے اور پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔ اسکاٹ لینڈ کی جانب سے کپتان تھامس نائٹ نے 37 رنز بنائے جبکہ فنلے جونز 33 اور اولی جونز 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
پاکستانی بولرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، فاسٹ بولر علی رضا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 37 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ مومن قمر نے 46 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
Pakistan are off the mark in the #U19WorldCup with a win against Scotland in Harare ????
Follow the tournament LIVE, broadcast details ????: https://t.
انڈر 19 ورلڈکپ: علی رضا کے 4 شکار، آئرلینڈ 187 پر ڈھیر
— ICC (@ICC) January 19, 2026188 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان انڈر 19 ٹیم نے اعتماد کے ساتھ بیٹنگ کی اور 44ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔ عثمان خان نے شاندار 75 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ احمد حسین نے 47 رنز بنا کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان کو انڈر 19 ورلڈکپ کے پہلے میچ میں انگلینڈ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، تاہم اس کامیابی کے بعد قومی ٹیم نے ایونٹ میں واپسی کرتے ہوئے حوصلہ افزا کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انڈر 19 ورلڈکپ اسکاٹ لینڈ
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 5 روز کے دوران 22 شہری جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اعلامیے کے مطابق زخمیں میں 11 مرد، 5 خواتین 7 بچے شامل ہیں جبکہ تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 37 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 29 گھروں کو جزوی جبکہ 8 گھر مکمل منہدم ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثات پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان , بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال لوئر، دیر لوئر اور اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور، ٹانک، تور غر اور کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں پیش آئے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرین میں جلد امدادی سامان تقسیم کردے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ صوبہ کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اور بہاو معمول کے مطابق ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں کا یہ سلسلہ آج تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں جبکہ حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس/ اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔