data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)محکمہ بلدیات کے ریٹائر ملازمین نے تین ماہ سے پنشن اور واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے اکبر بروہی، معشوق چانگ اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کے دوران ایک بزرگ ریٹائر ملازم بے ہوش ہو گیا، جس پر موقع پر موجود افراد نے شدید تشویش کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ محکمہ بلدیات حیدرآباد سے منسلک سابق ڈسٹرکٹ کونسل، میونسپل کمیٹی ٹنڈو جام اور دیگر میونسپل کمیٹیوں کے مجموعی طور پر 745ریٹائر مرد و خواتین ملازمین گزشتہ تین ماہ سے پنشن سے محروم ہیں۔ پنشن کی عدم ادائیگی کے باعث بیمار اور ضعیف ریٹائر ملازمین اپناعلاج معالجہ کرانے سے بھی قاصر ہیں جبکہ ان کے گھریلو حالات بھی شدید متاثر ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنشن کی بندش کے خلاف متعلقہ حکام کو متعدد درخواستیں دی جا چکی ہیں، تاہم تاحال کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ریٹائر ملازمین کی پنشن روکنا ادارے کی خدمت کرنے والوں کے ساتھ صریح ناانصافی اور ظلم ہے۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر بلدیات سے اپیل کی کہ وہ محکمہ بلدیات حیدرآباد کے ریٹائر ملازمین کے سنگین مسائل کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پنشن کی ادائیگی کو یقینی بناکر معاشی پریشانی سے نجات دلائی جائے۔

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ریٹائر ملازمین پنشن کی

پڑھیں:

حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف

فائل فوٹو 

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق حیسکو کے ڈی ڈی او، ایکسیئن اور سی ایف او آفس کی ملی بھگت سے خرد برد کی گئی۔

سی ای او حیسکو کے مطابق اس کیس میں چار ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ تین اکاؤنٹس افسران، ایک فنانس افسر کو نوکری سے نکالا گیا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کے 5 مقدمات درج کیے گئے، 130 سے زائد افراد ملوث تھے، اب تک صرف 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف