قائد اعظمؒ رائٹرز گلڈ کا دوسرا مرحومین قلم کار یادگاری بکس ایوارڈ
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (پ ر) قائداعظمؒ رائٹرز گلڈ پاکستان کے صدر جلیس سلاسل کی ہدایت پر گلڈ کے سیکرٹری اطلاعات شیخ ارشاد راحت نے اعلان کیا ہے کہ گلڈ کے دوسرے مرحومین قلم کار یادگاری بکس ایوارڈ کا انعقاد 23 مارچ 2026ء کو کراچی میں ہوگا۔ واضح رہے کہ مرحومین سے منسوب پہلے ایوارڈز 55 کتابوں پر دیے گئے تھے جبکہ یہ ایوارڈز 25 کتابوں پر یکم جنوری 2024ء سے 31 جنوری 2026ء کے دوران شائع ہونے والی کتابوں پر دیے جائیں گے جس میں اردو کے علاوہ 5انگریزی کی کتابیں بھی شامل ہوں گی۔ یہ کتابیں تاریخی‘ تعلیمی‘ قانونی‘ صحافتی‘ سائنسی‘ مذہبی‘ طبی‘ ادبی‘ سیاسی‘ اور عالم اسلام کے موضوع پر ہونی چاہییں۔ یہ تحقیقی مقالوں‘ سفرناموں‘ کہانیوں‘ ناولوں‘ کالمز‘ انٹرویوز‘ شاعری‘ آپ بیتی، جگ بیتی، تعارفی خاکے، قومی شخصیات اور بین الاقوامی سمیت کچھ بھی ہو سکتے ہیں لیکن ان کتابوں کو معیاری و معلوماتی ہونے کے علاوہ گلڈ کے نصب العین یعنی (قرارداد مقاصد 1949ء) کی روشنی میں تحریر کیا گیا ہو جبکہ اس کا مقصد اسلام کی سربلندی، استحکام پاکستان و قوم کی فلاح و بہبود ہو۔ اہل قلم حضرات و خواتین سے گزارش ہے کہ ایسی تصانیف کی دو دو جلدیں 15 فروری 2026ء تک درج ذیل پتے پر رجسٹرڈ پوسٹ ارسال فرمائیں۔ مصنف کا پاکستان شہری ہونا لازمی ہے۔ پتا : G-9، ایم وائی سکوائر،بلاک جی، حیدری، نارتھ ناظم آباد کراچی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔