data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260120-02-12
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی علاقہ جوہر کے زیر اہتمام اتوار کو مسجد رفیق النسا بھٹائی آباد میں کراچی پریس کلب کے نو منتخب رکن گورننگ باڈی، سینئر صحافی اور کالم نگارجاوید مہر کے اعزاز میں تقریب پذیرائی اور استقبالیہ کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں نائب امیر جماعت اسلامی سندھ حافظ نصراللہ چنہ، پریس سیکرٹری جماعت اسلامی سندھ مجاہدچنا، ناظم علاقہ انور صالح سمیت اہل علاقہ اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ناظم علاقہ انور صالح نے مہمان خصوصی جاوید مہر اور دیگر کو سندھ کی ثقافت اجرک کا تحفہ پیش کیا۔ سینئر صحافی جاوید مہر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپنی صحافتی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صحافتی زندگی کا آغاز 32 سال قبل کیا۔ مختلف اخبارات اور چینلز میں فرائض انجام دیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس دوران انہوں نے سیاست میں بھی حصہ لیا تاہم سیاست کو اپنا میدان نہ سمجھتے ہوئے کنارہ کشی اختیار کی۔ جاوید مہر نے بتایا کہ انہوں نے بھٹائی آباد میں گیارہ سال قبل 2 میزوں اور کرسیوں سے سندھ پبلک لائبریری کی بنیاد رکھی جس میں آج دس ہزار کتابیں موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی پریس کلب میں ہر سال جمہوری طریقے سے انتخاب ہوتا ہے جس میں ہارنے والے بھی بغیر کسی الزام کے شکست قبول کرتے ہیں۔ نائب امیر جماعت اسلامی حافظ نصراللہ چنا نے کہا کہ سندھ بھٹائیؒ کی سرزمین ہے اور یہ علاقہ شاہ عبد اللطیف بھٹائیؒ کے نام پر ہے مگر اس کی تباہ حالی سندھ حکومت کیلیے شرمناک ہے، ہر جگہ گٹر ابل رہے ہیں، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں مگر حکمرانوں کے کان پر جوں نہیں رینگ رہی۔ انہوں نے کہا کہ جاوید مہر بھٹائی آباد میں امید کی کرن ہیں اور اپنے حصے کی شمع روشن کررہے ہیں۔

جماعت اسلامی کے رہنما حافظ نصر اللہ چنا جاوید مہر کو ادبی خدمات جبکہ بھٹائی آباد میں سماجی خدمات انجام دینے والے امین سومرو، صفت شاہ اور محمد احسن کو اعزازی شیلڈز دے رہے ہیں

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بھٹائی ا باد میں جماعت اسلامی جاوید مہر انہوں نے

پڑھیں:

ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی

امریکی ایوانِ نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جاری فوجی تنازع سے امریکی افواج واپس بلانے کی ہدایت دینے والی وار پاورز قرارداد دوبارہ منظور کرلی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ قرارداد اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کی رکنِ کانگریس پرامیلا جے پال کی جانب سے پیش کی گئی جس کے حق میں 214 جب کہ مخالفت میں 208 ووٹ پڑے۔

رائے شماری میں اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کے تمام اراکین نے قرارداد کی حمایت کی جب کہ حکمراں جماعت ریپبلکن کے 5 ارکان نے بھی پارٹی پالیسی کے برعکس ووٹ دیتے ہوئے قرارداد کے حق میں رائے دی۔

خیال رہے کہ یہ دوسری بار ہے کہ ایوانِ نمائندگان نے اسی نوعیت کی قرارداد منظور کی ہے۔ گزشتہ ماہ بھی ایوان نے ایسی ہی ایک قرارداد منظور کی تھی جسے بعد میں سینیٹ نے بھی منظور کر لیا تھا۔

اگرچہ قرارداد کی منظوری سیاسی لحاظ سے اہم سمجھی جا رہی ہے تاہم اس کی قانونی حیثیت محدود ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ اس قسم کی وار پاورز قراردادیں آئین سے مطابقت نہیں رکھتیں اور صدر بطور کمانڈر اِن چیف قومی سلامتی کے معاملات میں فوجی فیصلے کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

ووٹنگ سے قبل ہونے والی بحث میں ایوانِ خارجہ امور کمیٹی کے سرکردہ ڈیموکریٹ رکن گریگ میکس نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے کانگریس کی پیشگی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف فوجی کارروائی کر کے امریکی قانون اور آئینی تقاضوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

یہ قرارداد ایسے وقت منظور ہوئی جب یمن کے حوثیوں کے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی