Jasarat News:
2026-07-24@05:53:10 GMT

حکومت گل پلازا کے تمام متاثرین کومعاوضہ دے‘ فوزیہ صد یقی

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260120-02-13
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلوبل عافیہ موومنٹ کی چیئرپرسن اور عافیہ صدیقی کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے سانحہ گل پلازا پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے اور اسے قومی نقصان قرار دیا ہے۔ حکومت واقعے کو فراموش نہ کرے، مستقبل میں ایسے سانحات سے بچنے کیلیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا انسانی جانوں کا کوئی نعم البدل نہیں ہے مگر حکومت مالی نقصان کا ازالہ کر سکتی ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے تمام جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کیلیے دعائے خیر کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ تمام متاثرین کو معاوضہ ادا کیا جائے، سروے اور جائزے کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرکے معاوضے کی فراہمی فوری شروع کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ آتشزدگی کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اس کے علاوہ قیاس آرائیوں سے بچنے کیلیے واقعے کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے۔ اگر کسی ادارے نے غفلت برتی ہے تو ذمہ دار افسران کے خلاف فوری طور پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ دیکھا گیا ہے کہ مارکیٹوں میں ضروری اور حادثات سے بچائو کے حفاظتی انتظامات نہیں ہوتے،آئندہ ایسے واقعات اور تباہی سے بچنے کے لیے تمام مارکیٹس میں ہنگامی بنیادوں پر فائر سیفٹی نظام نافذ کیا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ مارکیٹ کے دکاندار اور ان کی یونینز بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور خود بھی اپنی اپنی مارکیٹوں کے نظام پر نظر رکھیں۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
  • سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
  • افغانستان: نورستان میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 40 سے تجاوز کر گئیں، متاثرین خوراک اور صاف پانی سے محروم
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش