میئر کراچی کا سانحہ گل پلازہ کے مرکزی کرداروں کیخلاف کارروائی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
سٹی 42: میئر کراچی نے سانحہ گل پلازہ کے مرکزی کرداروں کیخلاف کارروائی کا اعلان کردیا ۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کمشنر کراچی کی رپورٹ میں تمام حقائق کو مد نظر رکھا جائے گا ،عمارت کا پہلا نقشہ 1990 میں پاس ہوا تھا ۔نقشے کے مطابق 1021 دکانوں کو گل پلازہ ہونا چاہئے تھا ۔
1200 دکانیں گل پلازہ میں موجود ہیں۔
کمشنر کراچی کی رپورٹ میں تمام تفصیلات لکھی جائیں گی ۔اگر کارروائی کی ضرورت پڑی تمام معاملے پر کارروائی بھی کرینگے ۔
شعبان المعظم کا چاند; تاحال لاہور میں نظر نہیں آیا
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: گل پلازہ
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔