Jasarat News:
2026-07-24@02:44:20 GMT

روسی فوج کا 200سے زائد ڈرونوں سے یوکرین پر حملہ

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کیف (انٹرنیشنل ڈیسک) روس نے یوکرین پر بڑا ڈرون حملہ کر دیا جس میں 2 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ یوکرین کے شہر خارکیف پر روسی حملے میں یوکرین کے توانائی کے نظام کو بھی مزید نقصان پہنچا۔ یوکرینی صدر زیلنسکی نے روسی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رات کے وقت ہونے والے اس حملے میں 200سے زائد ڈرونز استعمال کیے گئے، روس سفارتکاری میں سنجیدہ نظر نہیں آتا۔ یوکرین کے مختلف علاقوں میں یہ حملے ایک ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب یوکرینی حکام اور بین الاقوامی ثالث ایک نئے مرحلے کی بات چیت کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ امریکا اور یوکرین کے درمیان امن مذاکرات جاری ہیں، جس میں جنگ کے بعد کے منظرنامے پر غور کیا جا رہا ہے۔ زیلینسکی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ صرف رواں ہفتے روس کی جانب سے یوکرین پر 1300 سے زیادہ ڈرونز، اور تقریباً 1050 گائیڈڈ بم اور مجموعی طور پر مختلف اقسام کے 29 میزائل فائر کیے گئے ہیں۔ زیلنسکی نے عالمی رہنماؤں سے ایک اور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ یوکرین کو اب بھی کہیں زیادہ تحفظ کی ضرورت ہے، سب سے بڑھ کر فضائی دفاعی نظام کے لیے زیادہ میزائلوں کی۔ اگر روس جان بوجھ کر سفارتی عمل کو سبوتاژ کر رہا ہے تو دنیا کا ردعمل فیصلہ کن ہونا چاہیے، یعنی یوکرین کے لیے مزید مدد اور روس پر اور دباؤبڑھانے کی ضرورت ہے۔

انٹرنیشنل ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: یوکرین کے

پڑھیں:

’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران پر اب تک کے سب سے بڑے فوجی حملے کی منظوری دینے کے قریب ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں ایران پر ایک بہت بڑے حملے پر غور کر رہا ہوں جو پہلے ہونے والے تمام حملوں سے کہیں بڑا ہوگا۔

انھوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ تمام عسکری آپشنز زیر غور ہیں۔ میں فیصلہ کرنے کے بہت قریب ہوں اور اس کی تمام تیاریاں بھی مکمل ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اگر وہ چاہیں تو اسرائیل دو منٹ میں اس کارروائی میں شامل ہو جائے گا تاہم ہمیں کسی کی ضرورت نہیں۔

قبل ازیں ایران کے حمایت یافتہ یمنی حوثیوں کے بحیرہ احمر میں دو سعودی آئل ٹینکروں پر حملے کے بعد امریکی صدر نے ایران اور حوثیوں دونوں کو بڑی فوجی سزا دینے کی دھمکی بھی دی تھی۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ اگر حوثیوں نے دوبارہ ایسے حملے کیے تو امریکا انھیں ایران کی کارروائی تصور کرے گا کیونکہ حوثی اس کے حمایت یافتہ گروہ ہیں۔

دوسری جانب مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت ایک بار پھر 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہے۔

بحیرہ احمر اور باب المندب میں جہاز رانی کو لاحق خطرات نے عالمی توانائی منڈی میں تشویش بڑھا دی ہے۔

ادھر اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔ خطہ مسلسل وسیع ہوتے تصادم کی لپیٹ میں آ رہا ہے۔ ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے اور ہر نئی کشیدگی اگلی کشیدگی کا سبب بن رہی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف