data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260120-06-18
حیدرآباد (کامرس ڈیسک) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے قائم مقام صدر احمد ادریس چوہان نے وفاقی وزارت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین اور حج ڈپارٹمنٹ سے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے حیدرآباد میں مستقل حج اسٹیشن کے قیام کا وعدہ فوری طور پر پورا کیا جائے، کیونکہ حج 2026 کی تیاریاں قریب ہیں مگر زمینی سطح پر تاحال کوئی عملی اقدام نظر نہیں آ رہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات ریکارڈ پر موجود ہے کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر سلیم میمن نے متعدد بار وفاقی وزیر برائے مذہبی امور، وزارت حج، ڈائریکٹر حج کراچی، کمشنر حیدرآباد ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کو باضابطہ خطوط تحریر کیے اور اخباری بیانات کے ذریعے حیدرآباد میں مستقل حج آفس اور ویکسی نیشن سہولت کے قیام کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ حج 2025 کے دوران حکومت کی جانب سے مستقل حج اسٹیشن کے قیام کا وعدہ کیا گیا تھا، تاہم اُس وقت صرف عارضی طور پر مہران آرٹس کونسل، لطیف آباد میں حج ٹریننگ اور دیگر سہولیات فراہم کی گئیں، جسے مستقل حج اسٹیشن کا متبادل قرار نہیں دیا جا سکتا۔ چیمبر کی مسلسل جدوجہد کے باوجود آج تک مستقل حج اسٹیشن کے قیام کے لیے نہ کوئی جگہ مختص کی گئی ہے اور نہ ہی کوئی عملی پیش رفت سامنے آئی ہے۔احمد ادریس چوہان نے کہا کہ حیدرآباد ضلع اور اس کے مضافات بشمول مٹیاری، ٹنڈو الہیار، ٹنڈو محمد خان، بدین، سجاول، ٹھٹھہ، جامشورو اور دادو سے ہر سال ہزاروں عازمین حج روانہ ہوتے ہیں، مگر گزشتہ کئی برسوں سے ویکسی نیشن، پاسپورٹ پروسیسنگ، ٹریننگ اور دیگر حج سہولیات کے لیے شہریوں کو کراچی جانا پڑتا ہے جس سے وقت، پیسہ اور وسائل کا غیر ضروری ضیاع ہوتا ہے، بالخصوص بزرگ، خواتین اور کمزور طبقات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ نہایت افسوسناک امر ہے کہ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں آج تک مستقل حج اسٹیشن قائم نہیں کیا جا سکا، جبکہ صوبے کے نسبتاً چھوٹے شہروں جیسے سکھر میں یہ سہولت دستیاب ہے۔ یہ صورتحال نہ صرف شہریوں کے ساتھ ناانصافی ہے بلکہ سرکاری وعدوں کی صریح خلاف ورزی بھی ہے۔قائم مقام صدر نے کہا کہ حج جیسے مقدس فریضے کی ادائیگی کے لیے حکومت کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عازمین کو اُن کے اپنے شہر میں مکمل سہولیات فراہم کرے۔ مستقل حج اسٹیشن کا قیام صرف عازمین کے لیے نہیں بلکہ پورے حیدرآباد ریجن کے لیے ایک اجتماعی ضرورت بن چکا ہے جسے مزید نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔احمد ادریس چوہان نے وفاقی حکومت، وزارت مذہبی امور، حج ڈپارٹمنٹ اور صوبائی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے وعدے کے مطابق حج 2026 سے قبل حیدرآباد میں مستقل حج اسٹیشن کے قیام کا باضابطہ اعلان کریں، فوری طور پر زمین یا عمارت مختص کریں اور اس منصوبے پر عملی کام کا آغاز کریں۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مستقل حج اسٹیشن کے قیام حج اسٹیشن کے قیام کا ادریس چوہان نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟

پاکستان تحریک انصاف (PTI) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں قید کے 3 سال مکمل ہونے پر پارٹی 5 اگست کو احتجاجی پروگرام پر غور کر رہی ہے تاہم پارٹی ذرائع کے مطابق اس حوالے سے مرکزی قیادت کے اندر ابھی تک مکمل اتفاق رائے نہیں ہو سکا جس کے باعث حتمی احتجاجی کال جاری نہیں کی گئی۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان اڈیالہ جیل کے باہر بھرپور احتجاج کی حامی ہیں۔ ان کے مؤقف کے مطابق پارٹی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، سینیٹرز اور کارکنوں کو جیل کے باہر جمع ہونا چاہیے تاکہ عمران خان کی قید کے خلاف مؤثر پیغام دیا جا سکے۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق پارٹی کے بعض سینیئر رہنما، جن میں چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان بھی شامل ہیں، لاہور میں احتجاج یا کسی متبادل پروگرام کے حق میں دکھائی دیتے ہیں۔

بڑی احتجاجی کال پر تحفظات

پارٹی ذرائع کے مطابق متعدد ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے قیادت کو آگاہ کیا ہے کہ مہنگائی، مقدمات کے خدشات اور مسلسل احتجاجی سرگرمیوں کے باعث عوام پہلے جیسی تعداد میں سڑکوں پر آنے کے لیے تیار نہیں۔

ذرائع کے مطابق بعض رہنماؤں کی رائے ہے کہ ہر رکن اپنے اپنے حلقے میں علامتی یا ٹوکن احتجاج کرے اور عوام کو یہ پیغام دے کہ عمران خان کی قید کو 3 سال مکمل ہو گئے ہیں۔

پارٹی کے ایک حلقے کی جانب سے یہ تجویز بھی سامنے آئی ہے کہ 5 اگست کو کسی بڑے احتجاجی پروگرام سے گریز کیا جائے تاکہ کارکنوں اور رہنماؤں کو مزید گرفتاریوں اور مقدمات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ذرائع کے مطابق ابھی تک یہ طے نہیں ہو سکا کہ احتجاج، ریلی، جلسہ یا کسی اور شکل میں ہوگا۔ علیمہ خان کی اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کی تجویز پر بھی پارٹی کے بیشتر رہنما متفق نہیں جبکہ متعدد رہنما محدود یا علامتی احتجاج کے حق میں ہیں۔

9 مئی کے بعد بڑا احتجاج منظم نہ ہو سکا

پارٹی ذرائع کے مطابق 9 مئی 2023 کے واقعات کے بعد پی ٹی آئی بڑے پیمانے پر کوئی کامیاب احتجاجی تحریک منظم نہیں کر سکی۔

26 نومبر کو خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی کی قیادت میں عمران خان کی رہائی کے لیے اسلام آباد کی جانب مارچ کیا گیا تاہم یہ احتجاج کسی واضح نتیجے کے بغیر ختم ہو گیا۔

مزیدپڑھیں:بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی

اس احتجاج کے بعد پارٹی کے متعدد کارکنوں اور رہنماؤں کی گرفتاریاں ہوئیں جس کے بعد پارٹی کسی بڑے احتجاجی منصوبے کا اعلان نہیں کر سکی۔ اس دوران مختلف مواقع پر ریلیاں اور مظاہرے بھی کیے گئے تاہم حکومتی اقدامات اور دیگر عوامل کے باعث وہ مطلوبہ نتائج حاصل نہ کر سکے۔

عمران خان کی قید کو 3 سال مکمل

عمران خان 5 اگست 2023 سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ اس عرصے کے دوران ان کے خلاف متعدد مقدمات درج کیے گئے جنہیں پاکستان تحریک انصاف سیاسی انتقام قرار دیتی ہے۔

پارٹی کی جانب سے مختلف مواقع پر عمران خان کی صحت، خصوصاً آنکھوں کے مسائل، اہلخانہ اور وکلا سے ملاقاتوں میں مبینہ رکاوٹوں اور عدالتی احکامات پر عمل درآمد سے متعلق تحفظات کا اظہار بھی کیا جاتا رہا ہے۔

5 اگست کی روایت برقرار رہے گی؟

گزشتہ برسوں میں پاکستان تحریک انصاف 5 اگست کو مختلف شہروں میں احتجاج، ریلیوں اور پرامن مظاہروں کے ذریعے عمران خان کی رہائی کے مطالبات اٹھاتی رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس سال بھی ضلعی سطح پر مشاورت اور تیاریاں جاری ہیں تاہم مرکزی قیادت کی جانب سے ملک گیر احتجاج یا کسی بڑے پروگرام کے بارے میں حتمی فیصلہ ابھی سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں
  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف