بورڈ آف پیس: ایک ارب ڈالر دیں، مستقل رکنیت لیں، ٹرمپ کی پیشکش
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت نے دنیا کے ممالک سے کہا ہے کہ وہ ان کے نئے ’بورڈ آف پیس‘ میں مستقل نشست کے لیے ایک ارب ڈالر ادا کریں۔
یہ بورڈ عالمی تنازعات کے حل کے لیے قائم کیا گیا ہے اور اس کے چیئرمین خود ٹرمپ ہوں گے۔
کون شامل ہو سکتا ہے؟رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے مختلف عالمی رہنماؤں کو بورڈ میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے جن میں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن، ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان، کینیڈا کے مارک کیرنی بھی شامل ہیں۔
بورڈ کے چارٹر کے مطابق ہر ممبر ملک کی رکنیت زیادہ سے زیادہ 3 سال کے لیے ہوگی۔ اگر کسی ملک نے پہلے سال میں ایک ارب ڈالر سے زیادہ دیے تو رکنیت کی مدت اس سے تجاوز کر سکتی ہے۔
بورڈ کا مقصد اور ڈھانچہبورڈ کی ابتدا غزہ کی دوبارہ تعمیر کے لیے کی گئی تھی لیکن اس کا دائرہ کار صرف فلسطینی علاقے تک محدود نہیں۔
بورڈ کے تحت ایک اہم بورڈ، ایک فلسطینی ٹیکنوکریٹس کمیٹی اور ایک ایگزیکٹو بورڈ ہوگا۔
بورڈ کا مقصدمذکورہ بورڈ کا مقصد استحکام قائم کرنا، قابل اعتماد حکمرانی بحال کرنا اور تنازعات سے متاثرہ علاقوں میں دیرپا امن قائم کرنا۔
عالمی تنقید اور تحفظاتبورڈ کا چارٹر بین الاقوامی اداروں جیسے اقوام متحدہ پر تنقید کرتا ہے اور کہتا ہے کہ بورڈ کو ناکام اداروں سے ہٹ کر کام کرنے کی ہمت رکھنی چاہیے۔
رکنیت صرف چیئرمین کے دعوت نامے پر ممکن ہے۔ ٹرمپ بورڈ سے ممالک کو نکالنے کا اختیار رکھتے ہیں جبکہ ان کی جگہ کسی کو تعینات کرنے کا بھی حق انہیں حاصل ہے۔
ابتدائی اقداماتمصر، ترکی، ارجنٹائن اور کینیڈا کے رہنماؤں کو بورڈ میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی۔
ٹرمپ نے سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو، سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر، جیرڈ کوشنر اور اسٹیو وٹکوف کو بورڈ کا حصہ بنایا۔
روس کی ردعملصدر پیوٹن کو بھی بورڈ میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی تاہم روس نے کہا کہ وہ اس آفر کے تمام پہلوؤں کو واشنگٹن کے ساتھ واضح کرنا چاہتا ہے۔
روسی صدر نے سابقہ طور پر ٹرمپ کی عالمی تنازعات حل کرنے کی کوششوں کی تعریف بھی کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایک ارب ڈالر میں مستقل رکنیت بورڈ آف پیس بورڈ آف پیس کی مستقل رکنیت بورڈ آف پیس کی مستقل نشست.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایک ارب ڈالر میں مستقل رکنیت بورڈ ا ف پیس بورڈ ا ف پیس کی مستقل رکنیت بورڈ ا ف پیس کی مستقل نشست ایک ارب ڈالر بورڈ ا ف پیس بورڈ کا کے لیے
پڑھیں:
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔