data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (پ ر ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کے سابق سینئر نائب صدر، ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز آف پاکستان (آباد) کے سابق چیئرمین اور یونائیٹڈ بزنس گروپ (UBG) سدرن زون کے سیکرٹری جنرل حنیف گوہر نے ملکی معیشت کے حوالے سے یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم تنویر کے موقف کی مکمل تائید کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایس ایم تنویر کی تجاویز پر عمل کرتے ہوئے صنعتکاروں کا اعتماد بحال کیا جائے۔ حنیف گوہر نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو وقتی سہاروں کے بجائے مستقل بنیادوں پر مستحکم کرنے کی اشد ضرورت ہے، محض نمائشی اقدام سے ترقی کا تاثر قائم نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ چوکوں اور چوراہوں پر رنگ برنگی روشنیاں لگانا ترقی کی علامت نہیں بلکہ حقیقی ترقی صنعتوں کی بقا، پیداواری صلاحیت میں اضافے اور برآمدات کے فروغ سے مشروط ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ اس وقت ملکی معیشت عملی طور پر وینٹی لیٹر پر ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ اسے فوری طور پر وینٹی لیٹر سے نکال کر پائیدار اور حقیقی ترقی کی راہ پر ڈالا جائے۔ جب تک صنعتی شعبے کو درپیش بنیادی مسائل حل نہیں کیے جاتے، اس وقت تک معاشی استحکام محض ایک خواب ہی رہے گا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ملک میں صنعتوں کو سب سے بڑا مسئلہ مہنگی بجلی اور گیس کی صورت میں درپیش ہے، جس کے باعث پیداواری لاگت میں اضافہ ہو رہا ہے اور مقامی صنعتیں عالمی منڈی میں مسابقت کی صلاحیت کھوتی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت واقعی معیشت کو مستحکم کرنا چاہتی ہے تو اسے صنعتوں کو سستی اور بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی۔حنیف گوہر نے کہا کہ صنعتی شعبے کیلیے پالیسیوں میں تسلسل، ٹیکس نظام میں آسانی اور کاروباری ماحول کو دوستانہ بنانا ناگزیر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک صنعت کار کو سہولتیں فراہم نہیں کی جاتیں، اس وقت تک نہ نئی سرمایہ کاری آئے گی اور نہ ہی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہوگا۔ سابق نائب صدر ایف پی پی سی آئی کا کہنا تھا کہ برآمدات کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں، مگر بدقسمتی سے پاکستان میں برآمدکنندگان کو مختلف محاذوں پر مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ صنعتی و برآمدی شعبے کے ساتھ مشاورت کے ذریعے عملی اور دیرپا پالیسیاں تشکیل دے۔ آخر میں حنیف گوہر نے کہا کہ اگر صنعتیں چلیں گی تو روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، ٹیکس ریونیو بڑھے گا اور ملکی معیشت حقیقی معنوں میں ترقی کرے گی، بصورت دیگر نمائشی اقدام سے مسائل مزید گھمبیر ہوتے جائیں گے۔

خبر ایجنسی سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: حنیف گوہر نے ملکی معیشت کی معیشت انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان