Jasarat News:
2026-07-24@02:35:14 GMT

الخدمت اسلامک مائیکروفنانس کے تحت ورکشاپ کا انعقاد

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی( اسٹاف رپورٹر) الخدمت اسلامک مائیکروفنانس کے تحت ورکشاپ کا انعقادکیاگیا، جس میں سندھ بھر سے الخدمت کے ضلعی صدور اورمنتخب والنٹیئرز نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد شرکاکی تکنیکی صلاحیتوں میں اضافہ اور تنظیمی اور شعبے کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانا تھا۔ورکشاپ میں نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن سندھ انجینئر عمر فاروق اور منیجر ٹریننگ اینڈ ڈیولپمنٹ AKIM خالد الیاس بھی موجود تھے۔ اس موقع پر انجینئر عمر فاروق نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت اسلامک مائیکروفنانس کے تحت مستحق نوجوانوں کو چھوٹے کاروبار کے لیے بلاسود قرض فراہم کیا جاتا ہے تاکہ وہ باعزت روزگار حاصل کر سکیں اور اپنے خاندانوں کا سہارا بن سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی ورکشاپس والنٹیئرز اور ضلعی قیادت کی تربیت کے لیے نہایت اہم ہیں، جو مائیکروفنانس پروگرام کو مزید مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوں گی۔ ورکشاپ کا مقصد اپنے ذمے داران اور والنٹیئرز کو ایسی جامع اور مؤثر تربیت فراہم کرنا ہے جس کے ذریعے وہ بے روزگار نوجوانوں کی بہتر رہنمائی کر سکیں، تاکہ نوجوان باعزت روزگار کے حصول کے لیے نہ صرف اپنے چھوٹے کاروبار کا آغاز کر سکیں بلکہ اسے پائیدار بنیادوں پر کامیابی سے آگے بھی بڑھا سکیں۔ تربیتی ورکشاپ میں خالدالیاس نے شرکا کو عملی مہارتیں، منصوبہ بندی اور مائیکروفنانس کے مؤثر استعمال سے متعلق رہنمائی فراہم کی، تاکہ معاشرے میں خودکفالت، معاشی استحکام اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے عمل کو مزید وسعت دی جاسکے۔

کراچی:الخدمت اسلامک مائیکروفنانس کے تحت ہونے والی ورکشاپ سے نائب صدر انجینئر عمرفاروق خطاب کررہے ہیں

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: الخدمت اسلامک مائیکروفنانس کے تحت ورکشاپ کا

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی

محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک